تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 941
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء غرض وفود کی شکل میں بیرون پاکستان سے احباب جماعت یہاں آئیں۔یہاں کا ماحول دیکھیں اور حالات معلوم کریں۔جلسہ سالانہ والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سے ایک چھوٹا سا رسالہ (چار ورقہ ہو یا اس سے زیادہ کا ہو کیونکہ کاغذ وغیرہ کی کمی نہیں ہے ) شائع کریں اور باہر سے آنے والوں کے لئے اسے انگریزی میں طبع کروا ئیں۔جس میں جلسہ سالانہ کے سارے انتظامات کا تعارف کروایا گیا ہو۔مثلاً اتنے لنگر خانے ہیں۔اتنے آدمیوں کو پچھلے سال کھانا کھلایا گیا تھا اور اب اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے بڑھ کر کھلایا جائے گا وغیرہ وغیرہ تا کہ جو دوست باہر سے آئیں وہ یہ اطلاعات لے کر جائیں۔پھر اس کے علاوہ جو کچھ وہ خود دیکھیں۔عقائد کے متعلق دلائل سنیں۔واقعات کے متعلق میرا تبصرہ سنیں، جو ساری جماعت کے بارہ میں میری پہلی تقریر میں ہوتا ہے۔پھر علوم قرآنی جو موجودہ مسائل کو حل کرنے والے ہیں، وہ ان کے کانوں میں پڑیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں اپنے تاثرات بیان کریں۔ایک اور بات بھی یہاں کے انتظام سے تعلق رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ باہر سے آنیوالوں میں سے اکثر وہ لوگ ہوں گے ، جو انگریزی سمجھتے ہوں گے اور اکثر وہ ہوں گے جوار دو نہیں سمجھتے ہوں گے ، اس لئے تحریک جدید ابھی سے plan (پلان) کرے۔انگریزی بولنے والے اتنے آدمی موجود ہونے چاہئیں کہ ایک ایک آدمی ہر وفد کے ساتھ لگ جائے۔جو سونے کے وقت کے سوا ہر وقت ان کے ساتھ رہے۔تا کہ ہر وفد کے اراکین جلسہ سالانہ کی کاروائی سمجھ سکیں۔یہاں ہمارے جلسہ کی کاروائی اس زبان میں ہوتی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسرار قر آنیہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی اردو میں اس لئے ترجمانی ضروری ہے۔پھر کچھ ایسے وفود بھی ہوں گے جو انگریزی بھی نہیں جانتے ہوں گے۔مثلاً یوگوسلاوین احمدی جن کو میں جلسہ سالانہ پر آنے کی دعوت دیکر آیا ہوں۔ایک درجن میں سے دو کی اطلاع مل گئی ہے کہ وہ بڑے شوق سے آئیں گے۔وہ مختلف جگہوں کے رہنے والے ہیں۔ایک تیسری جگہ کے احمدی خاندانوں میں سے جس ایک کو بلایا گیا ہے۔اب ان کے ساتھ اسی آدمی کو لگانا پڑے گا جو ان کی زبان جانتا ہو۔ورنہ مقصد پورا نہیں ہو سکے گا۔ہمارے یہاں یہ مسئلہ نمبر 2 کی شکل میں آجائے گا یعنی یہ کہ مختلف زبانیں جاننے والے کثرت سے تیار کرنے چاہئیں (جن کا تعلق پاکستان سے ہو تو بہتر ہے )۔جو فرانسیسی زبان جانتے ہوں۔جرمن زبان جانتے ہوں۔یوگو سلاوین زبان جانتے ہوں۔البانین زبان جاتے ہوں۔اسی طرح افریقہ میں گوانگریزی بولی اور کبھی جاتی ہے، لیکن اگر تھوڑی بہت سواحیلی اور ہونسا زبان یا جو بعض دوسری 941