تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 931 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 931

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اکتوبر 1973ء زیادہ دینے والے ہیں۔اور جماعت کا ایک حصہ 16\1 دے دیتا ہے۔اور اس کے علاوہ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں، خاص منصوبوں کے لئے تو جماعت ان کے لئے مالی قربانی دیتی چلی جاتی ہے۔پھر میں نے اس کو غالباً کوئی مثال دی اور نصرت جہاں سکیم کی مثال دی ہوگی کہ اس طرح ہمیں ضرورت پڑی اور اس طرح جماعت نے قربانیاں دیں۔پس یہ رعب ہے، جس کا اثر غیروں پر بھی ہے۔مگر یہ اس پیسے کا رعب نہیں ، جس سے آپ کے خزانے خالی ہیں۔بلکہ یہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کے پیار کا رعب ہے، جو محض اللہ تعالیٰ کی رحمت نے آپ کے لئے مہیا کیا ہوا ہے۔اور جس سے آپ کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔فرداً بھی اور اجتماعی طور پر بھی۔مگر یہ حقیقت عقل سے کام لینے اور سوچنے پر ہی معلوم ہوسکتی ہے۔پس اس لحاظ سے بھی دوستوں کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بڑے شکر گزار بندے بن کر زندگی کے دن گزار دیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا جماعت پر بہت بڑا فضل ہے اور سوچنے کا مقام ہے کہ کس طرح وہ جو چوٹی کے ملک ہیں اور جنہوں نے ساری دنیا کی دولت سمیٹی ہوئی ہے، ان پر ہمارا اتنا رعب ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ کام نہیں کر سکتے ، جب تک حکومتیں مالی لحاظ سے ان کی پشت پناہی نہ کریں؟ باقی رہا، میرا یہ کہنا کہ میں بے بس ہوں اور 20 دسمبر کے بعد نصرت جہاں کی مد میں پیسے وصول نہیں کئے جائیں گے۔اس کی ایک وجہ ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں۔شاید آپ کے دماغ پریشان ہوں گے کہ یہ کیا بے بسی ہے؟ دراصل اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے بعض اور منصوبوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔جو نصرت جہاں کے منصوبے سے بہت بڑے منصوبے ہیں، اپنے کام کے لحاظ سے بھی اور زمانے کی وسعت کے لحاظ سے بھی۔اور ان کا اعلان میں اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت سے جلسہ سالانہ کے موقع پر کرنا چاہتا ہوں۔اس لئے یہ درخواست کروں گا کہ جہاں آپ میری صحت کے لئے دعا کریں، وہاں یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور توفیق عطا فرمائے کہ میں اس کی منشاء کے مطابق اس نہایت اہم منصوبہ کی تفاصیل جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کے سامنے رکھنے کی تو فیق پاؤں۔اور اللہ تعالیٰ جماعت کو بھی یہ توفیق دے کہ وہ اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کو سمجھے۔اور اس کے لئے آنے والے سالوں میں ( پتہ نہیں کتنے سال ہیں، جن کا میں اعلان کروں گا ؟ ) قربانیاں دیتے چلے جائیں۔اس وقت جہاں تک یورپ کا سوال ہے، ہم بڑے نازک مقام پر کھڑے ہیں۔اگر ہم نے اس وقت یورپ میں اسلام پھیلانے کے لئے قربانیاں دیں (ویسے اس منصوبے کا تعلق صرف یورپ سے نہیں 931