تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 925
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 28 ستمبر 1973ء یورپ میں تبلیغ اسلام کا ایک بہت بڑا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ڈالا ہے "" خطبہ جمعہ فرمودہ 28 ستمبر 1973ء چنانچہ میں نے یورپ کے دورہ میں لوگوں کو بتایا، پیار سے بتایا، سمجھا کر بتایا، یہ بڑی لمبی باتیں ہیں، جن کو میں بعد میں بیان کروں گا۔اس وقت تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے، مختصراً اور اشارہ چند باتیں بیان کروں گا۔جو چیز میں نے وہاں دیکھی اور میرے لئے حیران کن تھی ، وہ یہ تھی کہ ہائینڈ میں (پر یس کا نفرنس تو نہیں تھی ، پر لیس کے کچھ نمائندے آئے ہوئے تھے ) پھر فرینکفورٹ میں، زیورک میں، ڈنمارک میں اور گوٹن برگ، سویڈن میں پوری پریس کا نفرنسیں تھیں۔جن میں بڑے تیز قسم کے صحافی آئے ہوئے تھے۔مگر کسی ایک نمائندے نے یہ نہیں کہا کہ آپ جو باتیں کہتے ہیں، وہ پیاری نہیں یا غلط ہیں۔دو جگہوں پر آخر میں مجھ سے مختلف الفاظ میں ایک سوال کیا گیا، جس کا جواب میں نہیں دے سکا۔ڈنمارک میں مجھے ایک صحافی کہنے لگے کہ آپ نے جو باتیں ہم سے کی ہیں، وہ بڑی ہی پیاری ہیں اور بڑی اچھی لگی ہیں اور ان کی ہمیں ضرورت ہے۔لیکن آپ یہ بتائیں کہ ڈنمارک کے عوام تک ان باتوں کے پہنچانے کا آپ نے کیا انتظام کیا ہے؟ ابھی ہم انتظام نہیں کر سکے، یہ ایک حقیقت ہے۔لیکن یہ ایک ایسا سوال ہو گیا، جس کا جواب میرے پاس نہیں تھا اور مجھے شرمندہ کرنے والا تھا۔لیکن یہ سوال آئندہ کے پروگرام کی بنیاد بننے والا ہے۔اسی قسم کی اور باتیں تھیں، جن کے نتیجہ میں یورپ میں تبلیغ اسلام کا ایک بہت بڑا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ڈالا ہے۔جس کا تعلق بڑی حد تک اس بہت بڑے منصوبہ سے ہے، جس کا ذکر اس کی تفاصیل کے ساتھ انشاء اللہ اور اس کی توفیق سے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو بتاؤں گا۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ صحت سے رکھے اور ذہن میں ہر قسم کی جلا پیدا کرے اور اس کے سارے پہلوؤں کو اجا گر پانے اور جا گر کر کے روشن کر کے آپ دوستوں کو دکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔غرض دوست اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ وہ اپنے فضل سے مجھے زندگی اور صحت دے تا کہ ایک بہت بڑا منصوبہ، جو خدا تعالیٰ کے اذن سے ذہن میں آیا ہے، اس کو صحیح طور پر اور ضروری تفاصیل کے ساتھ جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت احمدیہ کے سامنے رکھنے کی توفیق پاؤں۔925