تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 924 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 924

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1973ء "" تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ایسی ہی اپیل میں نے مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ کے موقع پر کی تھی کہ ہمارے افریقن بھائیوں کا بھی حق ہے کہ وہاں میڈیکل سنٹر اور سکول کھولے جائیں۔چنانچہ میری اپیل پر صرف جماعت انگلستان نے 50,000 پاؤنڈ پیش کر دئیے اور ہم نے دوسال کے اندر اندر کم و بیش سولہ میڈیکل سنٹر اور اتنے ہی سکول افریقہ میں کھول دیئے۔" ہمارے مشن اور مراکز اور جماعتیں تقریباً دنیا کے ہر ایک ملک میں موجود ہیں اور آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا“۔25 اگست، زیورک سوال: دنیا میں کتنے احمدی مسلمان ہوں گے؟ ( مطبوعه روزنامه الفضل 16 ستمبر 1973ء) جواب: ہم نے کبھی مردم شماری تو نہیں کروائی انداز ایک کروڑ ہوں گے۔سوال: کیا آپ کا مقصد یورپ کے سارے عیسائیوں کو مسلمان بنانا ہے؟ جواب : یورپ میں عیسائی رہ ہی کتنے گئے ہیں، جن کو مسلمان بنایا جائے۔پھرفرمایا:۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ اسلام کا پیغام نہ صرف یورپ بلکہ ساری دنیا کے ہر فرد تک پہنچ جائے۔سوال: کیا آپ نے کمیونسٹ ممالک میں مشن قائم کرنے کی کوشش کی ہے؟ جواب : بعض کمیونسٹ ممالک میں جہاں ایک حد تک مذہبی آزادی ہے، کچھ احمدی مسلمان ہیں۔بعض ممالک میں ہم نے مبلغ بھجوائے تھے لیکن ان کو تبلیغ اسلام کی اجازت نہیں ملی۔اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کی سچائی سے وہ لوگ ڈرتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ امر بے حد دلچسپ ہے اور اہم ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی ہے آپ نے ایک رویا میں رشیا (Rusia) میں اپنی جماعت کو اس کثرت سے دیکھا، جیسے ریت کے ذرات ہوں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 ستمبر 1973 ء) 924