تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 923
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1973ء ہمارا مقصد یہ ہے کہ اسلام کا پیغام ساری دنیا کے ہر فرد تک پہنچ جائے ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1973ء 27 جولائی، بریڈ فورڈ " افریقہ کہ ایک ملک میں سکولوں کو قومی تحویل میں لئے جانے پر میں نے ہدایت کی کہ اگر حکومت معاوضہ پیش کرے تو معاوضہ نہ لیا جائے۔اور جماعت کی طرف سے کہا جائے کہ ہم تو یہاں خدمت کی نیت سے آئے ہیں، ہم سکولوں کو قومی تحویل میں لئے جانے پر کس قسم کا معاوضہ یا ہر جانہ قبول نہ کریں گے۔بلکہ اگر ہمارے اساتذہ کی خدمات کی ضرورت ہو تو وہ بھی خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔اور اگر بلا تنخواہ خدمت کے لئے کہا جائے تو بلا تنخواہ خدمت کریں گے۔اس پر وہ لوگ بہت حیران ہوئے اور نہ صرف ہمارے اساتذہ کو بھی سکولوں میں جذب کر لیا بلکہ جماعت کی قدر و منزلت بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کے دلوں میں قائم فرما دی۔ہماری بلا معاوضہ پیشکش پر عیسائی مشنری، جن کے ادارے وہاں قائم تھے، بہت جز بز ہوئے اور جماعت سے شکوہ کیا کہ ہم نے تو اپنے سکولوں کی جائیداد کی قیمت وصول کرنے کے لئے بڑی لیبی چوڑی فہرستیں بنائی ہوئی تھیں، یہ آپ لوگوں نے کیا غضب کیا کہ ہمارے راستے میں روک پیدا کر دی“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخه 09 اگست 1973 ء) "" 23 اگست، فرینکفورٹ۔۔۔آئندہ پچاس سال تک انشاء اللہ جرمن قوم اسلام قبول کر لے گی۔اسلامی نقطہ نظر اور سائنسی ترقی میں با ہم کوئی تضاد نہیں۔اس لئے ہمیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن اسلام ضرور یورپ میں پھیلے گا۔آئندہ زمانے میں آپ نہیں تو آپ کے بچے ضرور اسلام قبول کر لیں گے۔میں نے عرصہ ہوا خواب میں دیکھا تھا کہ جرمن قوم کے دلوں پر لا الہ الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوا ہے۔اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ قوم بالآخر ضر ور مسلمان ہوگی۔(انشاء اللہ۔سوال: جماعت کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟ جواب: ہر فرد اپنی آمد کا کم از کم 1/16 حصہ ادا کرتا ہے۔جماعت کا ایک حصہ وہ بھی ہے، جو 1/10 حصہ ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ طوعی چندوں کے لئے بھی ضرورت پڑنے پر اپیل کی جاتی ہے"۔923