تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 911 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 911

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء میں ان کے لئے کھانا نہیں پکا سکتی، اس لئے وہ جائیں جہنم میں۔جو مرضی آئے کرتے رہیں۔اب ان سے پیار کا اظہار بھی ہے اور جہنم میں بھجوانے کی باتیں بھی کرتی ہے۔اس قسم کی باتیں ایسی ہیں ، جن کو انسانی عقل قبول نہیں کرتی۔اللہ تعالیٰ جو عقل کل کا منبع اور سر چشمہ ہے، وہ ان کو کیسے قبول کرے گا۔پس ہم نے تیاری کرنی ہے۔یہ ہمارا فرض ہے۔جماعت احمدیہ کے افراد کو انفرادی اور اجتماعی، ہر دو اعتبار سے جتنی جتنی وسعت اور استطاعت ہے، وہ پوری کی پوری خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔پھر اللہ تعالیٰ کا ان کو پورا ثواب اور پیار ملے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں کیا ہی خوب فرمایا ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا جو کمی رہ جائے گی ، اس کے لئے فرمایا۔لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ (البقرة:287) پہلے ٹکڑے میں بشارت دی گئی اور عظیم بشارت دی گئی ہے۔لیکن عظیم بشارت کے مطابق تم سے وہ قربانی نہیں مانگی گئی ، جس کی تم کو طاقت نہیں دی گئی۔لیکن جتنی تم کو طاقت دی گئی ہے ، اس کے مطابق انتہائی قربانی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پھر کامیابی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔وہی کامیابی عطا کرتا ہے، وہ آسمانوں سے سامان نازل کرتا ہے۔وہ زمین سے کہتا ہے کہ میری تدبیر کو کامیاب کرنے کے لئے سامان اگلو۔چنانچہ بہتے ہوئے چشموں کی طرح سامان مہیا ہو جاتے ہیں ، کیونکہ وہ قادر مطلق ہے۔اس کے لئے کوئی چیز انہونی نہیں ہے لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے ، وہ ہم نے بہر حال نباہنی ہے۔اس کے بغیر تو کوئی چارہ کار نہیں ہے۔جہاں تک قرآن کریم کی اشاعت اور اس کے لئے مطبع کا تعلق ہے، یہ کام پورے زور کے ساتھ شروع ہو چکا ہوا ہے۔مجھے بڑی خوشی ہے اور آپ کو خوشی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تھوڑے سے عرصہ میں اپنا مطبع نہ ہونے کے باوجود 80 ہزار کے قریب قرآن کریم طبع ہو کر قریباً سارے کے سارے تقسیم بھی ہو گئے ہیں۔ابھی اور چھپ رہے ہیں پھر مطبع کی عمارت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح پریس کی معلومات اور اس کے دوسرے لوازمات کی فراہمی کا کام بھی شروع ہے۔انشاء اللہ اپنے وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس میں وقتیں پیش آئیں، روکیں پیدا ہوئیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ایک بہادر مسلم احمدی کی طرح تمام روکوں کو پھلانگا۔ہمارے سامنے کوئی ایسی روک نہیں ہے، جو ہمیں ایک 911