تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 875
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم وو اقتباس از خطبه عیدالاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء انسان پر ایک موت تو وقتی طور پر آتی ہے، جو ایک لحظہ کے اندر ختم ہونے والی ہے۔مگر ایک موت ایسی ہے، جو انسان کی ساری زندگی کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے۔یہی وہ موت ہے، جس کے منبع سے ابدی حیات کا چشمہ پھوٹا ہے۔یہی وہ ذبح عظیم ہے، جس کی مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی اولاد کے ذریعہ سے قائم کی گئی۔اور پھر جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں عشق الہی ، فدائیت، جانثاری انتہا کو پہنچی تو ایک ایسی قوم تیار ہوئی، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ جذبہ قربانی رکھنے والی تھی، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے عشق اور محبت رکھنے والی تھی۔کیونکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تربیت حاصل کی تھی مگر صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت حاصل کی تھی۔وہ آنحضرت صلی اللہ وسلم کی بعثت سے قبل روحانی طور پر مردہ تھے۔دنیا کی نگاہ انہیں مردہ بجھتی تھی۔لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت نے انہیں زندہ کیا تھا۔انہوں نے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا کیا اور اس وقت کی محدود دنیا میں اسلام کو کلی طور پر غالب کیا۔محدود دنیا سے مراد معروف دنیا ہے۔کیونکہ اس وقت دنیا بنی نوع انسان سے معمور نہیں تھی۔کرہ ارض کے بہت سے ایسے علاقے بھی تھے، جہاں تک ابھی انسان کا علم نہیں پہنچا تھا، جہاں ابھی آبادیاں نہیں ہوئیں تھیں، بعد میں آبادیاں ہوئیں۔غرض صحابہ کرام نے اپنے زمانہ میں اسلامی انقلاب بپا کیا۔پھرالہی نوشتوں کے مطابق مسلمانوں پر ایک تنزل کا زمانہ آیا، یہ ایک لمبا زمانہ ہے، جس میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاکھوں پروانے اس دعا میں مشغول رہے کہ شیطان پر وہ آخری فتح ، جس کا اسلام میں وعدہ دیا گیا ہے، اس آخری فتح کے دن جلد آئیں۔تب مہدی معہود علیہ السلام کا ظہور ہوا۔یعنی وہ مہدی، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی دعاؤں میں محفوظ ہے۔یہی وہ مبارک وجود ہے، جس تک آپ کا سلام پہنچا۔بندوں نے بھی سلام پہنچایا ، خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے بھی پہنچایا اور الہی تقدیر نے بھی پہنچایا۔چنانچہ اسی سلامتی کی دعا کی یہ برکت ہے کہ آج جب ہم بنی نوع انسان پر مجموعی 875