تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 867 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 867

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 102 اپریل 1972 ء میں ترجمہ موجود ہے۔وہ بھی ہمیں اسی رنگ میں، اسی سائز میں ، اسی قیمت پر دیں۔پھر سواحیلی میں ترجمہ قرآن کریم کا اور پھر انڈونیشیا سے مطالبہ آجائے گا۔ساری زبانوں میں ہم نے تراجم شائع کرنے ہیں۔بہر حال ایک سنت قائم ہوگئی ہے۔میری زندگی میں بھی کام ہوں گے۔پھر میرے بعد آنے والے کام کریں گے۔ایک نیا راستہ یا ایک وسیع سڑک کی ضرورت تھی۔(شاہراہ تو ایک ہی ہے، اسے وسعت دی جاسکتی ہے۔) اصل تو ایک ہی شاہراہ ہے اور ایک ہی صراط مستقیم ہے۔ضرورت تھی زیادہ وسیع سڑک کی سوالحمد للہ دنیا کے حالات بدلنے سے وہ وسیع ہو گئی۔گویا یہ نیا راستہ نہیں ہے۔راستوں کی وسعتوں کو ہی ہم عام طور پر نئے راستے کہہ دیا کرتے ہیں۔انشاء اللہ یہ کام اپنے وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس کے لئے ایک ضروری قدم اٹھانا ہے۔خدا کی شان یہ ہے کہ ہم نے تراجم بعد میں شائع کئے ، جو چیز پہلے تھی، اس کی طرف اللہ تعالیٰ نے میری توجہ قریباً دو سال ہوئے ، قریباً ایک ہی وقت میں افریقہ کے دورہ کے دوران پھیری۔یعنی نائیجیریا میں براڈ کاسٹنگ اسٹیشن اور دوسرے ربوہ میں بہت ہی اعلی درجہ کے پریس کا قیام اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب پریس لگ گیا تو اس پریس کی سہولت کے نتیجہ میں کچھ ذیلی سہولتیں ملتی ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ بڑے سائز کا جو قرآن کریم ہم اس وقت چھ روپے میں دینے کے قابل ہوئے ہیں، اس کے بعد ہم انشاء اللہ چار روپے میں دینے کے قابل ہو جائیں گے۔جہاں تک براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کے قیام کا تعلق ہے، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔اور کچھ عرصہ اس کے لئے بہر حال کام کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ افریقہ کے دورے کے دوران میں نے مختلف ملکوں میں احباب جماعت کو تحریک کی۔نائیجیر یا والوں کو یہاں سے خطوط کے ذریعہ یاد دہانی کراتا رہا۔وہاں کی جماعت حکومت سے خط و کتابت کرتی رہی۔خاموشی تھی، کوئی پتہ نہیں لگ رہا تھا۔ایک بڑا خوش کن قدم نائیجیریا کی حکومت نے اٹھایا ہے۔خدا کرے، اس کا نتیجہ ویسا ہی نکلے، جیسا کہ ہم چاہتے ہیں۔اس لئے دوست دعا کرتے رہیں۔اس وقت تک جو اس معاملہ میں سکوت طاری تھا، وہ ٹوٹ گیا اور جو انجماد کی سی کیفیت تھی ، وہ دور ہو چکی ہے۔چنانچہ وہاں کی حکومت نے کچھ فارم بھجوائے ہیں کہ تمہاری اس سلسلہ میں درخواست آئی ہے۔یہ فارم ہیں، ان کو پر کر کے بھجوا دیں۔پہلے غور کرنے کا سوال ہی نہیں تھا۔چپ کر کے بیٹھے ہوئے تھے ، اب وہ غور کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔بعض چیزوں کے متعلق چونکہ ہم نے یہاں سے کوائف دینے تھے، اس لئے کچھ فارم یہاں بھی آئے اور جب ان کی طرف سے منظوری مل گئی تو اس کے لئے یہاں سے 867