تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 849
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء اکیلا تھا اور دوسو مولویوں کے کفر کے فتوے اس کے گھر میں پڑے تھے، خدا تعالیٰ نے اپنی عظمت اور اپنے جلال کے جلوے اپنی صفات کے مظاہروں میں ہمیں دکھائے ہیں۔1947ء تک تحریک جدید کے غیر ممالک کے مشنوں پر ان کے اپنے چندوں کا ایک دھیلا بھی خرچ نہیں ہورہا تھا بلکہ باہر کے ملکوں کی جماعتوں میں مالی قربانی کے لحاظ سے زندگی تھی ہی نہیں۔اور گزشتہ تین، چار سال سے پہلے آپ تحریک جدید کا جو چندہ دیتے تھے اور جو تحریک جدید کی زمینیں ہیں، (اس وقت پورا تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ اعداد وشمار میں نے اکٹھے نہیں کروائے لیکن ) قریباً سارا بوجھ ان زمینوں نے اٹھایا ہوا تھا۔اور پچھلے تین سال سے تحریک جدید کی زمینوں کا ایک دھیلا بھی غیر ممالک میں خرچ نہیں ہوا۔کیونکہ وہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اور چار سال سے چونکہ غیر ملکی سرمایہ یعنی فارن ایکھینچ کے حصول میں کچھ دقتیں پیدا ہوگئی ہیں، اس لئے چار سال سے تحریک جدید کے چندہ کے علاوہ دوسرے چندوں سے بھی باہر روپیہ بھیجنے کی اجازت نہیں ملی۔یعنی ایک وہ زمانہ کہ 1944 ء تک وہ ایک دھیلا بھی اپنے پاس سے خرچ نہیں کر رہے تھے اور ایک یہ زمانہ کہ پچھلے چار سال سے وہ آپ کے ایک دھیلے کے بھی محتاج نہیں رہے۔اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے خزانوں کی کھڑکیاں اور دروازے کھول دیئے ہیں۔اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔پچھلے سال میں نے جو وعدے کئے تھے کہ جلد ہی فلاں جگہ ہیلتھ سنٹر ز اور سکول کھولیں گے۔اس وقت تک دس ہائر سیکنڈری سکول ان ملکوں میں کھل چکے ہیں اور پندرہ ہیلتھ سنٹرز کے لئے وہاں احمدی ڈاکٹر جاچکے ہیں۔اور ابھی کچھ اور ڈاکٹر زحکومت کی اجازت سے وہاں جائیں گے۔اور یہ ڈاکٹر وہاں غریبوں کا مفت علاج کرنے کے لئے گئے تھے۔اور انہوں نے وہاں مفت علاج کیا۔ایک ایک ڈاکٹر نے ایک ایک ماہ میں ہزار ہا غریبوں کا مفت علاج کیا۔لیکن ان کو ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ اگر تمہارے پاس کوئی امیر آدمی آ جائے تو تم نے اس کا علاج نہیں کرنا۔انہیں یہ ہدایت بالکل نہیں تھی اور نہ ہمیں عقلاً ان کو یہ ہدایت دینی چاہئے تھی۔ہم نے ان کو کہا تھا کہ تمہیں غریب کی ہمدردی میں ،غریب کے علاج کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔اس کا مفت علاج کرو۔لیکن جس شخص میں جتنی طاقت ہو اور وہ تمہیں کچھ دینا چا ہے تو وہ تم لے لیا کرو۔چنانچہ بڑے بڑے امیر لوگ حتی کہ وزراء اور بعض ملکوں کے سربراہوں کے رشتہ دار ہمارے ہسپتالوں میں آنا شروع ہوئے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے وہاں ایسا سامان پیدا کیا کہ وہاں کے جو بڑے امیر لوگ تھے ، جن کو اچھی سے اچھی طبی امداد حاصل ہوسکتی تھی ، ان کو بھی ہمارے غریبانہ قسم کے 849