تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 848
اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس سے زائد عرصہ ہوا، میں نے تعمیر کعبہ کے مقاصد پر خطبات دیئے تھے، جو چھپ چکے ہیں۔جن کی طرف میں نے آج کے خطبہ میں بھی اشارہ کیا ہے۔اس کے آخر میں ، میں نے کہا تھا کہ ان کے جو عملی پہلو ہیں یعنی یہ مقاصد جو ذمہ داریاں ڈالتے ہیں، اس کے لحاظ سے بھی میں جماعت کو کچھ کہوں گا اور ان کے متعلق کچھ پروگرام بناؤں گا۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ الہی منشاء یہی تھا کہ اس طرح وہ سامنے نہیں آئے۔لیکن بعض باتیں اس کے مطابق ہم نے شروع کر دیں۔مثلاً الطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ کی جو ذمہ داری تھی، وہ وقف عارضی اور تعلیم القرآن کلاس کی شکل میں ایک حد تک پوری ہو رہی ہے۔تاہم بہت حد تک اس میں ابھی اور کام کرنے والے ہیں۔کچھ اور باتیں آجائیں گی۔مثلاً اشاعت قرآن ہے، غیر ممالک میں تبلیغی مراکز قائم کرنا۔بیت اللہ کے اظلال ساری دنیا میں قائم کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے جماعت پر ڈالی ہے اور اب یہ ساری دنیا میں تو نہیں۔تا ہم بڑی خوشکن خبر ہے کہ تھیں ممالک نے نصرت جہاں ریزروفنڈ میں حصہ لیا ہے اور یہ تمیں ممالک پاکستان کے علاوہ ہیں۔وہ قوم، جس کے امام مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام ہوں، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے ہی پیارے تھے، اسی لئے اکیلے ہی آپ کے سلام کے مستحق ٹھہرے۔وہ اکیلے تھے۔ایک احمدی بھی آپ کے ساتھ نہیں تھا۔کیونکہ ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ملا تھا۔ابھی اس کی اجازت نہیں ملی تھی۔اور اس وقت دو سو چوٹی کے علماء کے کفر کے فتوے موجود تھے، جو انہوں نے آپ کے خلاف لگائے تھے۔اور اس وقت احمدی کوئی نہیں تھا اور آج ساری دنیا میں اس اکیلے خدا کے پہلوان اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کی آواز گونج رہی ہے اور دنیا پر اپنا رعب بٹھا رہی ہے۔اور قوت اصلاح رکھتی ہے، جو ظاہر ہورہی ہے۔یعنی وہ آواز ہر جگہ جاتی ہے۔مجھ میں اور آپ میں کیا لیاقت ہے کہ پانچ ہزار میل دور ملکوں میں بسنے والی قوموں کی فطرت بدل دیں؟ اور وہ لوگ جو اپنے جسموں سے بھی غافل تھے اور ننگے پھرا کرتے تھے، ان کو خدا تعالیٰ اور اس کی صفات کی معرفت حاصل ہو جائے؟ جو DARK CONTINENT یعنی ایک تاریک بر اعظم کہلاتا تھا، جن کے جسم بھی اس ظاہری آنکھ NAKED EYE کو کالے نظر آتے ہیں ، ان کے دل اور سینے اور دماغ نور محمدی سے اس طرح بھر جائیں کہ ان کے اندر سے شعائیں نکل نکل کر دوسری دنیا کے لئے ہدایت کا موجب بن جائیں؟ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کی برکات ، جو اس نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سےہی ہی تھیں، ان برکتوں کے طفیل وہ جو 848