تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 844
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء ترجمہ قرآن کریم انگریزی پاکٹ سائز 25,000 ترجمه قرآن کریم حمائل سائز قرآن مجید اردو حمائل سائز قرآن مجید ساده بطرز یسر نا القرآن 30,000 10,000 10,000 تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم 31,294 قرآن مجید مندرجہ ذیل ممالک میں بھجوائے جاچکے ہیں۔نائیجیریا، سیرالیون، غانا، گیمبیا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، جنوبی افریقہ، امریکہ۔حضور نے بتایا کہ۔۔۔پریس کی تعمیر کا کام ابتدائی مراحل میں شروع ہو چکا ہے۔احباب دعا کریں کے جلد پریس لگ جائے۔تاکہ میری یہ خواہش پوری ہو سکے کہ آئندہ پانچ سال میں دس لاکھ قرآن کریم کے نسخوں کی اشاعت کر دی جائے۔اس کے بعد حضور نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت اللہ تعالیٰ کے طرف سے نازل ہونے والے فضلوں اور انعامات کا اور اس کی تائید و نصرت کے نشانات کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔حضور نے بتایا کہ به کیم 1970ء میں مغربی افریقہ کے چھ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے اذن کے مطابق جاری کی گئی تھی۔جب کہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشا مجھ پر ظاہر ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ (جو اس وقت کی شرح کے مطابق تیرہ، چودہ لاکھ روپیہ بنتا تھا۔) افریقہ میں اس سکیم پر خرچ کیا جائے۔اب دیکھو، اس تنظیم میں اللہ تعالیٰ نے کتنی برکت عطا فرمائی ہے۔نصرت جہاں ریز وفنڈ میں 58,41,115 روپے کے وعدے جو ہوئے تھے، جن سے اب تک افریقہ کے مختلف ممالک میں 16 طبی مراکز اور دس نئے ہائی سکینڈری سکول کھل چکے ہیں۔ان طبی مراکز سے 37,825 نادار مریض اب تک بلا معاوضہ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔3,04,887 مریضوں نے فیس دے کر علاج کرایا۔اب تک طبی مراکز پر 17,15,829 روپے خرچ ہوئے۔جبکہ 32,56,635 روپے آمد ہوئی۔گویا 15,40,806 روپے خالص بچت ہوئی۔اس بچت میں سے 13,21,359 روپے دس مزید ہائر سیکنڈری سکولوں کے کھولنے پر خرچ ہوئے۔پھر بھی 2,19,447 روپے بیچ رہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تمیں لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود دسرمایہ بھی پورے کا پورا محفوظ رہا اور بچت کی دولاکھ روپے سے زائد رقم بھی بچی رہی۔الحمد للہ۔844