تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 843
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء دوران سال تحریک جدید کی کارگذاری کا جائزہ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور انور نے تحریک جدید کے تحت بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا جوعظیم الشان کام ہورہا ہے، اس کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دوسالوں میں بیرونی ممالک میں 24 سے زیادہ نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔17 نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔34 مبلغین اسلام کو اس عرصہ میں تبلیغ کے لئے بیرونی ممالک بھجوایا گیا۔جبکہ 28 مبلغین فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد واپس مرکز میں تشریف لائے۔کل 31 ممالک میں اس وقت تحریک " 66 جدید کے تحت تبلیغ اسلام کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے"۔تحریک جدید کے تحت جو اسلامی لٹریچر شائع کیا گیا، اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے، حضور نے بتایا کہ سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوا۔اور یوگنڈوی زبان میں پانچ پاروں کی طباعت ہوئی۔سویڈش زبان میں قرآن کریم کے 21 پاروں کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چار کتب پانچ، پانچ ہزار کی تعداد میں انگریزی زبان میں شائع کی گئیں۔حضور علیہ السلام کی تصانیف کشتی نوح اور مسیح ہندوستان میں سپینش زبان میں زیر طبع ہیں۔جبکہ حضور علیہ السلام کا لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی دو ہزار کی تعداد میں سپینش زبان میں شائع ہو چکا ہے۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آٹھ اہم تصانیف انگریزی، عربی، ترکی، سواحیلی اور سپینش زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں یاز مرطبع ہیں۔( حضرت ) خلیفة المسیح الثالث ( رحمہ اللہ تعالیٰ) کا افریقہ کے نام محبت اور اخوت کا پیغام انگریزی زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔اور ( حضور کا فرمودہ ) امن کا پیغام اور حرف انتباہ یوگوسلاوین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ بھی متعدد کتب شائع کی گئی ہیں اور بعض کتب ترکی، فرینچ، جرمن زبانوں میں زیر طبع ہیں۔حضور نے ادارہ طباعت و اشاعت قرآن عظیم کی کارگزاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے کی طرف سے اس وقت تک 75,000 کی تعداد میں قرآن مجید طبع ہو چکے ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے۔843