تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 833
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء پھر دفتر دوم جو مالی قربانی کے لحاظ سے 28 سال گزار چکا ہے، اس میں دوستوں نے ہمت کی ان کا چندہ چار لاکھ ، پچپن ہزار تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ 68-1967ء میں تین لاکھ ، چون ہزار روپے تھا۔گویا دوست ان چند سالوں میں قریباً 99 ہزار کی حد تک آگے بڑھے ہیں اور انشاء اللہ سات، آٹھ یا دس سال میں اور آگے بڑھیں گے۔اور پھر یہ دفتر دفتر اول کی جگہ لے لے گا۔دفتر سوم نے چونکہ دفتر دوم کی جگہ لینی ہے، اس واسطے اگلے آٹھ ، دس سال میں دفتر دوم کا چندہ ساڑھے چار اور چھ لاکھ کے درمیان پہنچنا چاہیے۔ساڑھے چار لاکھ روپے کے قریب تو ہماری یہ موجودہ نسل پہنچ گئی ہے۔اگلی نسل اپنی تعداد کے لحاظ سے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں اپنی آمد کے لحاظ سے بہر حال بڑھے گی۔انشاء اللہ تعالی۔تو پھر اس لحاظ سے ان کا تحریک جدید کا چندہ بھی بڑھے گا۔بہر حال اب اس سال کی میں بات کر رہا ہوں، اس میں دفتر سوم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک جدید کے چندوں میں اضافہ کریں اور اسے مقررہ ٹارگٹ تک لے جائیں۔یعنی مجموعی چندہ ان کی کوشش سے یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ ٹارگٹ تک لے جانے کے لئے بڑی کوشش ان کی ہونی چاہیے۔تا کہ اس سال تحریک جدید کے چندوں کی رقم سات لاکھ نوے ہزار تک پہنچ جائے۔اس میں کچھ دفتر دوم بھی حصہ دار ہوگا۔دفتر اول کے لئے تو بظاہر مشکل ہے۔بعض دفعہ استثنائی حالات میں اللہ تعالیٰ معجزہ دکھا دیتا ہے، یہ اور بات ہے۔ہم عاجز اس کے مستحق تو نہیں مگر اس نے ہمیں اپنی رحمتوں کے لئے چنا ہے، اس لئے ہمارے دلوں میں تقویت پیدا کرنے کے لئے اور ہمارے چہروں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے وہ معجزے دکھاتا ہے اور کہتا ہے، تم میری راہ میں تھوڑا دیتے ہو اور میں تم پر بہت فضل نازل کرتا ہوں۔اس لئے تم میری راہ میں اور دو۔تا کہ تم میرے فضلوں کے مزید حقدار اور وارث بنو۔ایک اور بات میں مختصر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر نے مجھے لکھا ہے کہ سابقہ تعامل یہ ہے کہ 31 امان یعنی 31 مارچ تک وعدے آتے رہتے ہیں مگر تحریک جدید کا بجٹ مشاورت سے کئی مہینے پہلے تیار ہونا چاہیے اور وہ 1 3 دسمبر تک تیار ہوتا ہے، اس لئے وعدہ کی تاریخ بدل دینی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ وکیل المال اول کی رائے درست ہے۔اس طرح کام میں سہولت پیدا ہوگی۔کام تو وہ پہلے بھی کرتے تھے اور اب بھی کریں گے۔لیکن ان کی سہولت کے پیش نظر بالفاظ دیگر اپنے احمدی بھائی اپنے دوسرے بھائیوں کی سہولت کے مد نظر اپنے وعدے 31 دسمبر سے پہلے دفتر وکالت مال تحریک جدید میں بھجوادیں۔تا کہ ان کے کام میں سہولت پیدا ہو جائے اور آسانی کے ساتھ وہ اپنے بجٹ وغیرہ تیار کر سکیں۔یہ کوئی مشکل بات 833