تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 68
تقریر فرموده 08 مئی 1966ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم لیکن چونکہ انسانوں کی فطرتیں مختلف ہوتی ہیں، ان کی عادات مختلف ہوتی ہیں، اس لئے دو احمد یوں میں بعض اوقات اختلاف رائے ہو جاتا ہے، اس اختلاف کو قتل سے برداشت کرنا چاہیے۔یہ اختلاف اگر ذرہ بھر بھی بڑھ جائے تو اسلام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور وہاں کی جماعت کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اسلام کو پھیلانے میں کامیاب سے کامیاب تر کام کر سکے۔اور پھر ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم افریقہ میں اور دوسرے ممالک میں بھی زیادہ سے زیادہ نو جوان بھجوا سکیں۔تاان کے رہنے والوں کو جلد اسلام کی طرف لایا جا سکے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کل واپس جارہے ہیں، دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو، وہ خیریت سے اپنے گھر پہنچیں اور خیریت سے وہاں رہیں“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 08 جون 1966ء) 68