تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 826
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 08 ستمبر 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن ہم (جماعت احمدیہ کے مبلغین بعض ملکوں میں ) پچاس سال سے کام کر رہے ہیں اور تم جانتے ہو۔تم بھی گواہ ہو اور تمہاری حکومتیں بھی گواہ ہیں۔ہم تمہاری ایکسپلانٹیشن کے لئے نہیں آئے ، ہم تمہاری خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں۔ہم ایک پیسہ تمہارے ملکوں سے باہر لے کر نہیں گئے۔اور لاکھوں روپے باہر سے لا کر تمہارے ملکوں میں خرچ کر دیئے ہیں۔چنانچہ اس بے لوث خدمت کا ان کے عوام کو بھی پتہ ہے اور ان کی حکومت کو بھی علم ہے۔اس واسطے ہمارے ساتھ ان کا سلوک برادرانہ ہے۔حالانکہ وہاں اکثر ملکوں میں کئی انقلاب آئے ، یکے بعد دیگرے حکومتیں بدلتی رہیں۔کبھی فوجی حکومت آئی کبھی سول حکومت آئی۔لیکن ہر حکومت ہمارے ساتھ بڑی عزت و احترام سے پیش آتی رہی۔تاہم جہاں کہیں بھی تعصب برتا جاتا ہے، اس کی ذمہ دار عیسائیت ہے۔کیونکہ عیسائیت کے ساتھ ہماری روحانی جنگ ہو رہی ہے اور یہ انشاء اللہ جاری رہے گی۔ہم اس کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔اس لئے جہاں کہیں عیسائی پادریوں کا داؤ لگتا ہے، وہ ہماری مخالفت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1972ء) 826