تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 827 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 827

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 22 ستمبر 1972ء جب تک ہر احمدی نسل قربانی نہ دے، ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی خطبہ جمعہ فرمودہ 22 ستمبر 1972ء میں ایک اور بات یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں موت وحیات کا سلسلہ تو انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔جماعت احمدیہ پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں، ان ذمہ داریوں کو جماعت احمدیہ کی صرف ایک نسل پوری طرح ادا نہیں کر سکتی۔کیونکہ قربانیوں کا زمانہ اپنے اندر بڑی وسعت اور پھیلا ؤ رکھتا ہے۔ساری دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بندھنوں میں باندھنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔آپ سوچیں اور ان بشارتوں کو دیکھیں، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو دی ہیں۔اور دوسری طرف ان کمزوریوں پر نظر ڈالیں ، جن میں ہم خود کو پاتے اور نہایت بے بسی کی حالت میں دیکھتے ہیں۔ہمارا تو سوچ کر بھی سر چکرا جاتا ہے کہ کتنے عظیم وعدے ہیں اور کتنے کمزور کندھے ہیں؟ کتنے وسیع کام ہیں اور کتنے محدود رائع ہیں ؟ اگر اللہ تعالی کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکت ہمارے شامل حال نہ ہو ، اگر اس کا حکم فرشتوں کو اور اس عالمین کو اور ان جہانوں کو نہ ہو کہ انہوں نے غلبہ اسلام کے لئے اس چھوٹی سی جماعت کی مدد کرنی ہے تو پھر تو ہماری کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔پس ایک تو ہر احمدی کو ہر وقت یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے جو کام لینا چاہتا ہے، اس میں ہم کمزوری نہ دکھائیں۔اور دوسرے ہم نوجوان نسل کی تربیت کی طرف خاص طور پر توجہ دیں۔کیونکہ جد و جہد، قربانی اور ایثار کے زمانہ میں بڑا پھیلاؤ ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو جو نسل قربانیاں دینے اور ایثار دکھانے کے لئے عطا فرمائی تھی، ان میں سے اکثر اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ، چند ایک باقی ہیں۔اس کے بعد دوسری نسل پیدا ہوئی ، اس میں سے بھی بہت سے وفات پا گئے۔اللہ تعالیٰ نے بہتوں کو یہ توفیق دی اور دے رکھی ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اپنی عاجزانہ کوششوں اور عاجزانہ دعاؤں کو پیش کرتے رہیں۔ہمارے بھائی ابوبکر ایوب صاحب بھی انہی میں سے ایک تھے، جو مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ 827