تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 66 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 66

تقریر فرموده 08 مئی 1966 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس وقت مشرقی افریقہ، مغربی افریقہ کے مقابلہ میں اس لحاظ سے بہت پیچھے ہے کہ وہاں کے مقامی لوگ مغربی افریقہ کے مقابلہ میں بہت کم تعداد میں احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔لیکن جیسا کہ ڈاکٹر صاحب نے بتایا ہے، مشرقی افریقہ کے بعض علاقوں میں صحیح معنوں میں کام کیا جائے تو ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ مقامی لوگ بڑی تعداد میں احمدیت کو قبول کرلیں گے۔بشرطیکہ پوری کوشش کی جائے اور پھر صحیح رنگ میں کی جائے۔بعض علاقوں میں حکومتوں کی طرف سے مبلغوں کی تعداد پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ جن علاقوں میں اس وقت تک کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ، وہاں ہم زیادہ تعداد میں مبلغ بھیجیں۔تا تبلیغ کے کام میں رکاوٹ نہ ہو۔اس وقت جو نو جوان جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا وہ جواں دل دوست، جو بڑی عمر میں بھی اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیتے ہیں، انہیں ابھی سے ارادہ کر لینا چاہیے کہ وہ جہاں اور جس علاقہ میں بھی تبلیغ اور اعلائے کلمہ اسلام کے لئے بھیجے جائیں گے، وہاں بڑی سادہ زندگی گزارتے ہوئے ، مقامی لوگوں سے میل جول بڑھائیں گے اور ان کو تحت الثریٰ سے ) کہ جہاں وہ روحانی لحاظ سے اب ہیں۔) اٹھا کر بلند سے بلند تر مقام پر لانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ضمناً یہ بات بھی آجاتی ہے کہ صرف مشرقی افریقہ ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے حالات کا یہی تقاضا ہے کہ ہمارے احمدی نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔اور یہاں مرکز میں رہ کر تربیت حاصل کریں اور اس کے بعد بیرون پاکستان تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کریں۔اس وقت ایک تو ہمارا طریق جامعہ احمدیہ میں داخل کر کے باقاعدہ مربی بنانے کا ہے۔لیکن جس تعداد میں نوجوان جامعہ احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں اور ایک لمبے عرصہ تک تعلیم ختم کر کے وہ با قاعدہ مربی بنتے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہماری ضرورت کے ہزارویں حصہ کو بھی پورا نہیں کرتے۔اس لئے غالباً میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر اس طرف اشارہ بھی کیا تھا کہ ہمیں مبلغ تیار کرنے کے سلسلہ میں تعلیم دینے کے لئے کسی شارٹ کورس (short course) کا انتظام کرنا پڑے گا۔تا ہماری ضرورت پوری ہو سکے۔دنیا کے مادی ہتھیاروں سے لڑنے والی قومیں جنگ کے دوران یا جب ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا جاتا ہے، حالات سے مجبور ہو کر تربیت کا زمانہ کم کر دیتی ہیں۔تا انہیں ضرورت کے مطابق اور مناسب تعداد میں کام کرنے والے فوری طور پر مل سکیں۔مثلاً گزشتہ ستمبر میں ہمارے ملک اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو ہماری حکومت نے شارٹ ٹرم کورس جاری کر دیئے۔جتنی ایمر جنسی گزشتہ ستمبر میں 66