تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 65
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 08 مئی 1966 ء نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی ضرورت کی طرف متوجہ ہوں تقریر فرمودہ 08 مئی 1966ء مکرم ڈاکٹر لال دین صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ کمپالہ ( یوگنڈا ) نے ، جور بوہ تشریف لائے تھے، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے ارشاد پر مشرقی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے حالات سنائے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کی تقریر کے بعد حضور نے درج ذیل بصیرت افروز خطاب فرمایا :۔" آپ دوستوں نے محترم ڈاکٹر صاحب سے یوگنڈا اور مشرقی افریقہ کے بعض دوسرے علاقوں ( جواب علیحدہ اور آزاد ممالک بن گئے ہیں۔کے حالات سنے ہیں۔محترم ڈاکٹر صاحب نے نہایت اختصار کے ساتھ اور ایک لمبے عرصہ سے متعلق، جو باتیں بیان فرمائی ہیں، ان میں سے سب سے اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ جو مبلغ بھی افریقہ جائیں ، وہ علاقہ کی مقامی زبان سیکھنے کی طرف فوری توجہ دیں اور جلد سے جلد اس میں ملکہ اور کمال حاصل کرنے کی کوشش کریں۔دوسری بات محترم ڈاکٹر صاحب نے یہ بیان فرمائی ہے اور انہوں نے مجھ سے جو بانی باتیں کی ہیں، ان سے بھی میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمارے مبلغین زیادہ تر شہروں میں قیام کرتے ہیں، انہیں شہروں میں قیام کرنے کی بجائے افریقہ کے قبائل میں زندگی بسر کرنی چاہیے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے دنی فتدلی میں ایک گر سکھایا ہے۔جو تعلیم اور تبلیغ دونوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔اور وہ گر یہ ہے کہ جو شخص علم سے کورا اور روحانی باتوں سے بے بہرہ ہے، جب تک آپ اس کے لئے اپنے مقام سے نیچے نہیں اتریں گے، آپ اس پر پوری طرح اثر انداز نہیں ہو سکیں گے۔پس جو مبلغ بھی یہاں سے افریقہ جاتے ہیں، انہیں بڑی سادگی کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر تکلیف برداشت کرتے ہوئے بھی شہروں کی بجائے دیہات میں رہنا چاہیے۔انہیں مقامی باشندوں سے تعلق پیدا کر کے تدبیر اور دعا سے کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں پستی سے اٹھا کر ان رفعتوں کی طرف لے جائیں ، جن رفعتوں کی طرف اسلام انہیں لے جانا چاہتا ہے۔65