تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 804 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 804

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم دس گنا زیادہ اچھی تو میں علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں۔وہاں کی لیبارٹریز میں نے دیکھی ہیں۔بعض لیبارٹریز تو ہمارے کالج کی لیبارٹری سے اچھی ہیں۔حالانکہ مغربی پاکستان میں اس وقت جو سائنس کا لجز ہیں، ان میں ہمارا کالج خدا کے فضل سے سب سے اچھی لیبارٹری رکھتا ہے۔وہاں اس قسم کے ہمارے ہائیر سیکنڈری سکول موجود ہیں۔پس ہمارے ڈاکٹر تو تیار تھے لیکن وہاں ایک، دو ہفتے ہوئے فوجی بغاوت ہوگئی ہے۔وہاں پہلے بھی بغاوتیں ہوتی رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرتا رہا ہے۔نہ ہماری جماعت کو کوئی نقصان پہنچا، نہ کوئی ہمارے سکولوں وغیرہ کے کاموں پر کوئی برا اثر پڑا ہے۔کیونکہ وہاں کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچے اور حقیقی خادم کی حیثیت سے یہاں آئے ہیں۔ہماری سیاست سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں، ہمارے اموال سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں ، صرف ہماری خدمت سے ان کو دلچسپی ہے۔جس کا ہم سہرا نہیں چاہتے۔لیکن بہر حال ہم تو اللہ تعالی کی پناہ میں ہیں اور اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھے۔یہ تو مادی دنیا ہے اور مادی دنیا کی جو حکومتیں ہیں، ان میں لوگوں نے پناہ لینی شروع کر دی۔بے وفا ہے، یہ دنیا اور یہاں کی حکومتیں بھی الیکن ہمارا اللہ جو باوفا ہستی ہے، وہ ہمارے گناہوں کو بخشتار ہے اور اپنی پناہ میں کھے۔ہمیں تو وہی چاہئے۔اس کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے“۔غرض اس نکتے کو آپ سمجھیں اور پھر ہم یہاں جو تفصیلی گفتگو کرتے ہیں، اور کبھی نہیں بھی کرتے اور اپنے امام کی صحت کا خیال رکھ لیتے ہیں اور باتیں سن لیتے ہیں ) یہ تو تفصیلی چیزیں ہیں۔اصل بنیادی چیز ہے، وہ آپ کے سامنے رہنی چاہئے اور وہ یہ ہے کہ جب تک اسلام کو عالمگیر غلبہ حاصل نہیں ہو جاتا اور یہی وہ غرض ہے، جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مبعوث ہوئے ہیں، اس وقت تک ہمیں اپنی اولاد کو نسلاً بعد نسل ان کے صحیح مقام پر رکھنا کرنا پڑے گا۔دنیا کہتی ہے کہ انگریز کو مسلمان بنانا ناممکن ہے، امریکہ کو مسلمان بنانا ناممکن ہے، یورپ کے ممالک کو مسلمان کرنا ناممکن ہے، کمیونسٹ چین اور کمیونسٹ روس کو مسلمان کرنا ناممکن ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ جس خدا پر ہم ایمان لاتے ہیں، اس کے لئے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔ہمارے پاس ان کو سمجھانے کے لئے عقلی دلیل نہیں ہے۔البتہ ہمارے پاس ان کو سمجھانے کے لئے عملی دلیل ہے۔ہم نے اپنی زندگیوں میں کتنے ہی ناممکنات کو خدا کے فضل اور اس کے حکم اور اس کے قدرت کاملہ کے نتیجہ میں ممکن ہوتے دیکھا ہے۔ہم نے اپنی زندگیوں میں اس زندہ اور طاقتور اور علام الغیوب اور حاکم اور قادر کی طاقتوں اور قدرتوں کے جلوے دیکھے ہیں۔اس واسطے جہاں اللہ تعالی کا نام آ جائے ، وہاں ہماری زبان پر نہ مکن نہیں آیا کرتا۔بے شک ہم کمزور ہیں، ہم غریب ہیں، 804