تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 803
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء کے مکانوں کا تو پتہ نہیں ہوتا۔چاہے تو مالک مکان چار مہینے کے بعد خالی کرنے کا نوٹس دے دے۔اس صورت میں پھر وہاں سے اکھیڑ اور دوسری جگہ لے کر جاؤ۔اور وہ بڑی قیمتی چیز ہے۔اس کے بنانے والے انجینئر خود آتے ہیں اور اسے نصب کر کے دیتے ہیں۔ایک دفعہ تو وہ آکر نصب کر جائیں گے۔بعد میں ہم پر ذمہ داری پڑ جائے گی۔ہم خواہ مخواہ اپنے پیسے کا نقصان کیوں کریں؟ چنانچہ اسی واسطے Siemens جرمنی کے ایجنٹ کو میں نے بلا کر کہا تھا کہ جہاں کے لئے ہمیں ایکسرے پلانٹ درکار ہے، وہاں کے یہ حالات ہیں۔تم مجھے ایک اچھا Portable ایکسرے پلانٹ دو، جسے ہمارا ڈاکٹر جہاں چاہے، استعمال کرے۔اسے باہر بھی لے جاسکے۔کیونکہ باہر بھی اس کی ضرورت رہے گی۔ایک سال تک انشاء اللہ وہاں ہمارا کلینک بن جائے گا اور وہ کمرے بن جائیں گے، جہاں ہم ایکسرے پلانٹ لگا سکیں گے۔پھر ہم اس سے بھی بہت بڑا منگوا لیں گے۔یعنی اس وقت جو ہمارے یہاں کے ہسپتال ہیں ، اس سے اچھایا اتنا ہی بڑا منگوالیں گے۔بہر حال ہم یہ دیکھ لیں گے جو بھی اچھا اور مناسب حال ہو، وہ منگوالیں گے۔اب یہ دوڈاکٹر وہاں چلے جائیں گے۔آنکھوں سے متعلق پیشل سنٹر کھولنے کا کام ابھی باقی ہے۔خدا کرے آنکھوں کا ماہر ڈاکٹر بھی جلدی مل جائے۔غرض جو خرچ ہوتا ہے، اس کا بھی اللہ تعالیٰ نے خود ہی انتظام کر دیا ہے۔یہ بھی اس کا خاص فضل ہے، ورنہ تو یہاں سے ہم ایک دھیلہ بھی باہر نہیں بھیج سکتے۔زرمبادلہ کی پابندی ہے۔دوسرے ہم جو آدمی باہر بھیجتے ہیں، ان کے ٹکٹ زیادہ تر Bonus Vocher پر لینے پڑتے ہیں۔اسی طرح کتا بیں چھاپنی پڑتی ہیں یا ٹرینگ دینی پڑتی ہے۔اس قسم کے کام یہاں کے روپے سے ہوتے ہیں۔ہم باہر سے روپیہ آسانی کے ساتھ بھجوا سکتے ہیں۔مثلاً انگلستان میں 21 ہزار پونڈ جمع ہے۔یوں تو ان کے وعدے 50 ہزار پونڈ کے قریب پہنچے ہوئے ہیں۔وہ بھی انشاء اللہ آجائیں گے یا 30 ہزار ڈالر امریکہ میں ہے، جس کا مطلب ہے، بارہ ہزار پونڈ۔یہ بھی کافی رقم ہے یا کچھ رقم سوئٹزر لینڈ میں جمع ہے۔یہ وہ ملک ہیں، جہاں سے ان ملکوں کے اندر کمانے اور عطایا دینے والوں کی رقم کو باہر بھجوانے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔سیرالیون کے لئے دوست دعا کریں۔وہاں جانے کے لئے ہمارے ڈاکٹر تیار تھے۔وہاں ہمارے چار (ہمارے یہاں کے انٹر کالج کے معیار پر ) ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔ان کا معیار ایف اے۔ایف ایس سی تک ہے۔یہاں کے کالجز میں ایف ایس سی بلکہ بی ایس سی کی جو لیبارٹریز ہیں، ان کے مقابلے میں ہمارے سکولوں کی لیبارٹریز بلا مبالغہ دس گنا زیادہ اچھی ہیں۔ممکن ہے، سو گنا اچھی ہوں لیکن 803