تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 802
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کے دورے سے واپس آگیا تو مجھے پتہ لگا کہ بس بنیاد رکھی ہوئی ہے اور کام ہو نہیں رہا کیونکہ پیسے نہیں۔ہمارے مبلغوں کو اس قسم کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔یوں تو اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرتا ہے۔گیمبیا میں ہمار ایک ہی میڈیکل سنٹر ہے۔ان سے میں نے بذریعہ خط پوچھا کہ تمہارے پاس بنک میں آمد کی رقم کتنی ہے؟ انہوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ ساڑھے چھ ہزار پونڈ موجود ہے اور اگلے ایک، دو مہینے میں جو تمہیں آنے والی ہیں، وہ بھی امید ہے، ہزار سے پندرہ سو پونڈ تک پہنچ جائیں گی۔ان کو لا کر زیادہ فنڈ ہو جائے گا۔اس واسطے اگر چہ ان کا ابھی ایک سال نہیں ہوا تھا۔لیکن میں ان کو واپس گیمبیا بھیج رہا ہوں کہ وہاں جا کر کام سنبھالیں۔کیوں غلطی کر کے آئے ہیں؟ یہ ان کو دو، اڑھائی ہزار پونڈ کی سکول کے لئے (Sanction ) منظوری دیں گے۔پہلے سال میں سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔پہلے سال تو پہلی کلاس کی ایک یا دو سیکشن ہوں گی یا دو کلاسیں ہوں گی۔زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہوگی۔نقشہ بنا ہوا ہے۔جتنی ضرورت ہے، کمرے بنا لو اور کام شروع کر دو۔اگلے سال اور پیسے دے دیں گے یا خود جمع کر لیں گئے۔22 وہاں باتھرسٹ ( گیمبیا) جو میڈیکل سپیشلسٹ سنٹر بنا تھا، اس کے لئے وہ چونکہ نئے نئے آزاد ہوئے ہیں، ان کو یہی خوف رہتا ہے کہ ہم ان کو زمین دے دیں، پتہ نہیں یہ بناتے ہیں یا بنا ئیں گے تو کب بنائیں گے؟ اصولی طور پر وزیر صحت نے منظوری دے دی ہے، زمین کی تسلی دلا دی ہے۔لیکن عملاً زمین نہیں دی۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر پہنچیں تو پھر زمین دیں۔لیکن اگر وہ زمین پہلے دے دیتے تو ڈاکٹر کے پہنچنے سے پہلے ہم ضروری عمارت تعمیر کر دیتے۔اب ہمارا ڈاکٹر جائے گا، اس کو عارضی طور پر کرایہ کے مکان میں رہنا پڑے گا۔میں نے اپنے ان میڈیکل سینٹر کا کام شروع کرنے کے لئے 3 ہزار پونڈ کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم وہ وہاں کمائیں گے۔ہمیں اہل افریقہ کے مال و دولت میں تو کوئی دلچسپی نہیں۔ہم تو انہی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے ایک میڈیکل سینٹر کی جو Earning ہے، اس میں دو، اڑھائی ہزار پونڈ سکول کے ابتدائی اخراجات کے لئے اور تین ہزار پونڈ میڈیکل سنٹر کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔چونکہ یہ مثلاً T۔B کا سنٹر ہوگا، اس کے لئے بہر حال علیحدہ عمارت کی ضرورت ہے۔اور اسی طرح یہ جو T۔B کے لئے مرض کی نوعیت کے لحاظ سے بھی اور کام کے لحاظ سے بھی ہمیں بہت بڑا ایکسرے پلانٹ چاہئے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک بڑا ایکسرے پلانٹ منگوا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ Shift ( شفٹ ) کیا جائے تو وہ ٹوٹ جائے گا۔مثلاً پہلے ایک کرائے کے مکان میں اور پھر دوسرے کرائے کے مکان میں منتقل کرتے رہنے سے اس کے ٹوٹ جانے کا احتمال ہوتا ہے۔کیونکہ کرائے ތ 802