تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 795 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 795

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء جس جماعت کا دائرہ عمل ساری دنیا پر محیط ہو، اس کی سوچ محدود نہیں ہونی چاہیے " ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء برموقع مجلس مشاورت کنر می سندھ کی طرف سے دراصل تجویز یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب کا سندھی ترجمہ ہونا چاہئے۔مجھے بڑی تکلیف ہوئی یہ پڑھ کر۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا فکر اور تدبر بڑا محدود ہے۔جس جماعت کو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے پیدا کیا ہے، اس کا فکر سندھ یا پنجاب یا سرحد یا بلوچستان میں محدود ہو کر نہیں رہ جانا چاہئے۔اس واسطے میں نے اپنی طبیعت کے مطابق ان کا یہ فقرہ بدل دیا کہ سندھی میں کیوں؟ غیر ملکی زبانیں ہماری اپنی زبانیں ہیں، ان میں تراجم ہونے چاہئیں۔بڑی ضرورت ہے۔زبانوں اور تراجم کے لحاظ سے تو اور بہت سے کام ہیں، جس کی تفصیل اس وقت بتانا مناسب نہیں۔میں نے جو دورہ میں دیکھا اور مشاہدہ کیا اور اسی وجہ سے میری خواہش ہے کہ جلد یہاں پریس لگ جائے۔اللہ نے توفیق دی تو میں کل کچھ تفصیل بتاؤں گا۔انشاء اللہ۔پس سب زبانوں میں تراجم ہونے بڑے ضروری ہیں۔اور آہستہ آہستہ ہوں گے۔لیکن کوئی قدم اٹھنا چاہئے۔جوشخص کھڑا ہے، وہ سو گز پر بھی پہنچنے کی توقع نہیں رکھ سکتا۔وہ تو وہیں کھڑا ہے۔لیکن جو صبح ہی صبح چل پڑا اور اس نے یہ عہد کیا کہ میں شام تک چلتا ہی رہوں گا تو وہ دس پندرہ میل تک چلا جائے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ چل سکتا ہے۔پس حرکت میں آنا چاہئے اور ہر شعبہ زندگی میں ایک حرکت پیدا ہو جانی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے قرآن کریم کی جو تفسیر فرمائی ہے، اس کے اندر دو اہم خاصیتیں پائی جاتی ہیں ، اس کا ترجمہ بہت ضروری ہے۔دو خاصیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ آج کے مسائل کو سلجھانے کا مواد اس کے اندر موجود ہے۔اور دوسرا یہ کہ قرآن کریم کی تفسیر کو آپ نے اس نہج پر بیان فرمایا ہے کہ در در رکھنے والا دل اور غور کرنے والا دماغ اور دعاؤں میں مصروف رہنے والی روح آپ کی تفسیر کو آگے چلا کر کل کے مسائل کو حل کرنے کی بھی توفیق پاسکتی ہے۔پس آدم کی زندگی میں یہ جو حرکت ہے، جس کے پہلو بہ پہلو ہم نے اب اپنے زمانے میں چل کر ان کی برائیاں اور ان کی کمزوریاں اور ان کے نقائص کو دور کر کے نہ صرف انسانیت کے صحیح مقام پر ان کو لانا 795