تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 794 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 794

ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم میں بھی نہیں آسکتا تھا۔پھر یہ جو حقیری کوشش تھی، اسے اللہ تعالیٰ نے جس رنگ میں قبول فرمایا اور جونتائج ظاہر فرمائے ، اس کے متعلق میں بعد میں بتاؤں گا۔30 ہزار ڈالر سے اوپر امریکہ میں وعدہ ہوا ہے۔جب کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے کل 16 ہزار ڈالر تھے۔وہاں تو قریباً د گنے پر پہنچیں گے۔لیکن میزان میں ہم انشاء اللہ آگے نکل جائیں گے۔غانا اور نائیجیریا کا فضل عمر فاؤنڈیشن کا چندہ 20 ہزار روپے تھا مگر اب نصرت جہاں ریز روفنڈ میں صرف غانا کا 20 ہزار سیڈیز ہے۔(ایک سیڈی دس شلنگ کے برابر ہوتا ہے۔) یعنی دس ہزار پونڈ صرف غانا کا ہے۔پھر سیرالیون کا دس ہزار لے آن یعنی پانچ ہزار پونڈ ہے۔نائیجیریا کا میں نے دو ہزار پونڈ کا کہا تھا، ان کا اس سے زیادہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس وقت تک سات ہزار پونڈ کا وعدہ کیا ہے۔یہ تین گنا سے بھی آگے نکلے ہوئے ہیں۔لائبیریا سے متعلق مجھے شبہ ہے کہ کہیں غلط فہمی نہ ہوئی ہو۔یہ چیک کرنے والی بات ہے۔بہر حال مجموعی طور پر تین گنا سے زیادہ ہے۔پاکستان تین گنا آگے نہیں بڑھا۔پاکستان تو قریباً برابر ہی ہوا ہے۔اس لئے میں پاکستان کی رقم بڑھاؤں گا نہیں۔اگر مجھے دوسو پورے پانچ ہزاری مل جائیں۔میرا تاثر یہی ہے کہ جو آدمی زیادہ امیر ہے، میرے نزدیک اس نے سستی کی ہے۔واللہ اعلم بہر حال بحیثیت مجموعی جماعت آگے نکل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل بھی اسی طرح دن بدن زیادہ سے زیادہ نازل ہورہے ہیں۔مگر ساتھ ہی ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اگلی نسل ہے، نئے احمدی ہیں۔پہلے ایک چھوٹے سے دائرے کے اندر نسل پیدا ہورہی تھی اور نیا احمدی ہورہا تھا۔اب یہ ہے کہ میں نے بتایا ہے کہ 29 غیر ممالک میں جہاں دوستوں نے کافی بڑی بڑی رقمیں چندے میں دیں ہیں۔وہاں بڑی بڑی جماعتیں بن گئیں ہیں۔ان میں بڑا اخلاص پایا جاتا ہے۔مگر محض اخلاص کافی نہیں۔ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔تربیت آپ نے کرنی ہے یا وہاں مربی بنانے ہیں، وہ بھی آپ ہی کا کام ہے۔اس کے متعلق کچھ گفتگو انشاء اللہ بعد میں کریں گئے“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 27 تا 29 مارچ 1971ء) 794