تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 793 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 793

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء تعالیٰ نے آپ کو ایک موقع عطا فرمایا ہے، 40 فیصد فوراً ادا کر دیں۔تا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا زیادہ سے زیادہ وو ثواب عطا فرمائے۔میں نے بتایا تھا کہ چونکہ ملک میں زرمبادلہ کی دقت ہے، اس واسطے ہم براہ راست رقم باہر نہیں بھیج سکتے۔لیکن اس میں سے بعض خرچ یہاں کرنے پڑیں گے۔مثلا کتا بیں شائع کرنا ہے، وغیرہ وغیرہ۔یا یہاں سے جو آدمی باہر جائیں گے، ان کا کرایہ ہے۔پھر اسی سلسلہ میں جو کتا بیں شائع کی گئی ہیں، وہ تبلیغ کا کام بھی دیتی ہیں مثلاً ” Africa Speaks “ ہے۔میرے علم کے مطابق ہمارے ہرایسے دوست، (جن کا ابھی تک جماعت سے تعلق پیدا نہیں ہوا) جن کے ہاتھ میں یہ Africa Speaks “ گئی ہے، وہ اثر لئے بغیر نہیں رہے۔بلکہ ان میں سے اکثر نے یہ کہا ہے کہ انہیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ دنیا میں کیا کچھ کر چکے ہیں۔اور جو اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے، اس کے متعلق میری نیت یہ ہے کہ اگر اللہ تعالٰی نے تو فیق دی تو آخری اجلاس میں کچھ بیان کروں گا۔اس وقت میں اس کے مالی حصہ کے متعلق ہی بتارہا ہوں۔بیرون پاکستان 29 ملک نصرت جہاں ریزروفنڈ کی تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔اور ان ملکوں میں مجموعی رقم جس کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ 22 لاکھ روپے کے قریب ہے۔اور یہاں کی 26 لاکھ روپے۔یہ کل رقم 50 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔اس تحریک کا اعلان کرتے وقت خلافت احمدیہ پر 62 سال گذر چکے تھے۔میری یہ خواہش ہے کہ نصرت جہاں ریزروفنڈ کی رقم 62لاکھ روپے تک پہنچ جائے۔مجھے امید ہے، انشاء اللہ ضرور پہنچے گی، تھوڑی سے رقم رہ گئی ہے۔ابھی بہت سی رقمیں شمار بھی نہیں ہوئیں۔مثلاً دفتر والوں نے جو 22 لاکھ روپے غیر ممالک کو دکھائے ہیں، اس میں انگلستان کا اٹھارہ ہزار پونڈ لیا ہے۔لیکن میں نے بتایا کہ وہاں 21 ہزار پونڈ کی رقم جمع ہوگئی ہے اور بھی بہت سی رقمیں آگئیں ہیں، جو ابھی تک دفتری حساب میں محسوب نہیں ہو ئیں۔دراصل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت پر کتنے فضل کر رہا ہے۔ہمیں ایک جگہ ٹھہر نے نہیں دیا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے تین سالوں کے درمیان اس شاہراہ کے جن حصوں میں سے ہم گزرے ہیں، اس سے ہم قریباً تین گنا آگے نکل گئے ہیں۔ویسے میزان کے لحاظ سے تو ڈیڑھ گنا بنتا ہے۔لیکن غیر ملکی چندے کے لحاظ سے تین گنا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کا غیر ملکی چندہ 9لاکھ روپے ہے۔نصرت جہاں ریز روفنڈ میں ہم اس وقت تک قریباً 25 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔اور جب 27 لاکھ پر پہنچ گئے تو تین گنا آگے بڑھ جائیں گے۔یہ تین گنا آگے نکل جانا اور پہلے سال میں اتنی رقم کا اکٹھا ہو جانا، خواب و خیال 793