تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 792 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 792

ارشاد فرموده 27 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پیسے کا بھی انتظام کرتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ تو سارے خزانوں کا مالک ہے۔جب اس نے یہ کہا کہ خرچ کرو تو وہ ضرور دے گا۔مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔جس چیز کی مجھے فکر ہے ، وہ یہ ہے کہ خالی دینا کافی نہیں ہے۔بلکہ اس کا مقبول ہو جانا ، اصل ہوتا ہے۔یہ مذہب کا ایک بنیادی نقطہ ہے، آپ اسے کبھی نہ بھولیں۔پہلے انبیاء کی جماعتیں اس نکتے کو بھول کر تباہ ہوگئیں۔انہوں نے یہ سمجھا کہ جان یا مال کو خدا کے حضور پیش کر دینا کافی ہے۔یہ درست نہیں۔خدا تعالیٰ کے حضور جو جان اور مال پیش کیا جائے ، اس کا مقبول ہو جانا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے تب فائدہ ہوتا ہے۔میں نے ایک خطبہ میں دوستوں کو ایک حدیث سنائی تھی اور مختصراً اس کی تشریح بھی کی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ہے کہ بعض دفعہ کسی نے کوئی ثواب کا کام کیا۔فرشتوں تک نے یہ سمجھا کہ وہ خدا کا مقبول بندہ ہے۔لیکن جب وہ اس کا اعمال نامہ خدا کے حضور لے گئے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا، اسے واپس لے جاؤ اور اس کے منہ پر مارو۔کیونکہ اس میں فلاں برائی تھی ، اس واسطے میں اس کی یہ نیکی قبول نہیں کرتا۔ظاہر اور چھپے ہوئے گناہوں پر اللہ تعالیٰ ہی پردہ ڈال سکتا ہے۔اس سے استغفار کرنا چاہئے۔پس ہمیں یہ دعائیں کرتے رہنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہماری حقیر سی پیش کش کو قبول کر لے۔اگر وہ قبول ہو جائے تو ایک دھیلہ ہمارے لئے ساری دنیا کے خزانوں سے زیادہ مفید ہے۔اور اگر رد ہو جائے تو پانچ ہزار کیا پانچ ارب بھی آپ دے دیں تو کسی کام کا نہیں ہے۔اس وقت تک پاکستان میں نصرت جہاں ریزروفنڈ کے وعدہ جات میں سے - 11,08,576 روپے کی وصولی ہو چکی ہے۔لیکن ابھی بہت سے دوست ایسے ہیں، جنہوں نے 40 فیصد ادا نہیں کیا۔جب کہ بہت سے دوست ایسے بھی ہیں، جنہوں نے سو فیصد ادا کر دیا ہے۔مجموعی طور پر تو 40 فیصد سے زیادہ وصولی ہو چکی ہے۔یعنی - 26,54,594 روپے کے کل وعدے ہیں۔ان میں سے - 11,08,576 روپے وصول ہو چکے ہیں۔تو اس طرح یہ 40 فیصد سے زیادہ ہے۔لیکن چونکہ بعض دوستوں نے 40 فیصد سے زیادہ بلکہ بعض نے تو اپنا وعدہ سو فیصد ادا کر دیا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس طریق سے جوست ہیں، ان کی سستی پر پردہ ڈال دیا ہے۔اور مجموعی طور پر یہ شکل ہمارے سامنے آگئی کہ 40 فیصد سے زیادہ جمع ہو چکا ہے۔لیکن قبل اس کے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا پردہ فاش کرے۔آپ اپنے ذمہ کی رقم ادا کر دیں۔اللہ 792