تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 752 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 752

خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم 29 جولائی وو " اب دنیا میں حقیقی اور پائیدار امن، پر سکون اور اطمینان بخش ماحول کا قیام احمدیت یعنی حقیقی اسلام سے وابستہ ہے۔کیونکہ احمدیت کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے بچے پیار اور خدمت کے بے لوث جذبہ کی بدولت ساری دنیا کے دل انسانیت کے محسن اعظم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے ہیں۔۔میں نے پچھلے سال مغربی افریقہ کے دورے میں حالات کو بچشم خود دیکھا ، میرا یہ مشاہدہ بالآخر نصرت جہاں ریزروفنڈ کے قیام کا باعث بنا۔دوستوں نے اس میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر اپنے اپنے طور پر اخلاص کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک اب بڑی بابرکت ثابت ہو رہی ہے۔مغربی افریقہ کے بعض ملکوں میں اب تک کئی ہسپتال اور سکول کھل چکے ہیں، جن میں لوگوں کو بی اور تعلیمی سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔اسلام کے حسن و احسان کا کرشمہ ہے کہ افریقہ میں کاروان اسلام چھلانگیں لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔لوگ عیسائیت کو خیر باد کہ کر حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 اگست 1971 ء ) 07 اگست " نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم کے ماتحت مغربی افریقہ میں اسلام کے حق میں ایک عظیم انقلاب بر پا ہے۔ہمارے ملک کے مالی حالات ایسے نہیں کہ حکومت ہمیں فارن اینج دے سکے۔اس لئے اس سلسلہ میں عملاً بیرون پاکستان کی جماعتیں خصوصاً انگلستان زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے۔انگلستان کی چھوٹی سی جماعت نے 50 ہزار پونڈ کے وعدے کئے تھے۔جس میں سے وہ23-22 ہزار پونڈ ادا کر چکی ہے۔خود افریقی ممالک کی اکثر جماعتیں بڑے اخلاص اور قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔حالانکہ مالی قربانی کے لحاظ سے ہم ابھی تک ان کی کماحقہ تربیت نہیں کر پائے۔ہمارے ڈاکٹرز اور اساتذہ کے پہنچنے پر جہاں جہاں ہسپتالوں اور سکولوں کا اجراء ہوا ہے، وہاں کی مقامی آبادی نے اس سکیم کا پر جوش خیر مقدم کیا ہے۔ان کی خوشی کا یہ عالم ہے کہ جہاں بھی سکول یا ہسپتال کا افتتاح ہوتا ہے، وہاں کیا عوام اور کیا خواص اپنے اپنے مخصوص روایتی انداز میں کئی کئی دن تک اچھلتے کودتے رہتے ہیں۔سیرالیون میں ہماری اسی قسم کی ایک تقریب کے موقع پر وہاں کے وزیر صحت ( جو پہلے تعلیم سے متعلق رہ چکے ہیں) نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتارہا ہوں اور اب طبی محاذ پر جماعت کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔752