تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 749 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 749

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خلاصه ارشادات فرموده دوران دورہ گھوڑ انگلی ہے۔خواہ یہ انسان انگلستان میں رہتا ہو یا افریقہ میں یاکسی اور خطہ ارضی میں۔ہمارا جذ بہ خدمت رنگ و نسل اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہونا چاہئے۔میں نے اپنے دورہ افریقہ کے دوران ان ممالک کے سر بر اہان کو بتایا کہ ہم پچھلے 50-40 سال سے آپ کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔لیکن اس دوران میں ہم ایک پائی بھی آپ کے ملک سے باہر نہیں لے گئے۔بلکہ جو کچھ ہمیں چندوں یا سکولوں یا ہسپتالوں کی آمدنی کی صورت میں ملا، ہم نے آپ ہی کے ممالک میں، آپ کے عوام کی بہبود کے لئے اس کو خرچ کر دیا۔اس بات سے یہ سر بر اہان اور عوام بہت متاثر ہوتے تھے۔"" اگر میری زندگی میں ایسا دور آیا کہ افریقن عوام اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئے تو میں خود ان کو دعوت دوں گا۔ہمارے اداروں کو چلانے کے لئے آگے بڑھیں اور ان کا انتظام سنبھالیں۔اور ہمیں اس بات سے بڑی خوشی ہوگی کہ ہمارا مقصد حاصل ہو گیا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 04 جنوری 1972 ء ) 749