تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 748
خلاصه ارشادات فرموده دوران دورہ گھوڑا گلی 29 جون تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم افریقہ سے نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے ماتحت گئے ہوئے ، ایک ڈاکٹر صاحب نے حضور کی خدمت میں لکھا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مستقبل بعید میں افریقن حکومتیں ہمارے ہسپتالوں اور کلینکوں کو قومیالیں۔اس پر فرمایا:۔"۔۔۔ڈاکٹر صاحب کو لکھ رہا ہوں کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات ہمارے لئے اور کیا ہوگی کہ افریقن بھائی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں۔جب بھی وہ سکولوں اور ہسپتالوں کو چلانے کے قابل ہو گئے ، ہم ان کو دعوت دیں گے کہ ہمارے سکولوں اور ہسپتالوں کا انتظام سنبھال لیں۔ہم نے یہ سکول اور ہسپتال ان کی خیر خواہی کے جذبہ سے کھولے ہیں۔ہمیں ان سے کسی قسم کی مالی منفعت یا سیاسی فائدہ کی طلب نہیں ہے۔ہم تو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں آئے ہیں“۔کماسی میں ہمارا نہایت اچھا سیکنڈری سکول ہے ، چند سال ہوئے کہ گورنمٹ نے اعلان کیا کہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اب گھانا کے باشندوں میں سے مقرر کئے جائیں گے۔اس وقت ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ کی اکثریت ہم پاکستان سے بھجواتے تھے۔اس خبر کے شائع ہونے پر مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے اساتذہ اور دوسرے احمدی احباب کو گھبراہٹ ہو رہی ہے کہ اب کیا ہوگا ؟ میں نے اس وقت بڑے زور کے ساتھ یہ کہا کہ ہم تو بہت خوش ہیں کہ گھانا کے لوگ اب سکولوں کے انتظامات کو سرانجام دینے کے قابل ہو گئے ہیں۔ہمارا مقصد بھی یہی تھا کہ ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہم الگ ہو جائیں گئے۔پس اب ہم اپنے مقصد کے بہت قریب آگئے ہیں۔اس لئے ہمیں تو خوشی اور مسرت اور اطمینان کا اظہار کرنا چاہیے، نہ کہ کسی قسم کی گھبراہٹ کا۔چنانچہ گھانا کی حکومت نے کماسی کے سکول کے ہیڈ ماسٹر کے عہدے کے لئے اخبارات میں اعلان کر دیا اور عجیب اتفاق یہ ہوا کہ جو ہیڈ ماسٹر اس سکول کے لئے منتخب ہوئے، وہ گھانا کے ایک مخلص احمدی دوست تھے۔پس ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔اور یہ خدمت قطعاً بے لوث ہے۔ہمیں نہ تو نام و نمود کی خواہش ہے، نہ سیاسی اقتدار کی اور نہ مال کی۔اور جب اس جذبے سے کوئی قوم میدان عمل میں آئے تو وہ ہر گز شکست نہیں کھا سکتی“۔"۔۔۔اسلام ایک عالمی برادری کے قیام کا علم بردار ہے۔اسلامی نظام میں رنگ و نسل کی تمیز کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔دنیا میں رہنے والا ہر انسان ہمارا بھائی ہے اور ہمارا دل ان کی محبت میں گداز 748