تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 747 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 747

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره گھوڑ انگلی اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی بعثت اولی کا نظارہ پھر ہمیں دکھایا ہے 27 جون وو خلاصه ارشادات فرموده دوران دور و گھوڑ انگلی 1971ء مغربی افریقہ میں ہم نے حال ہی میں ہسپتال کھولنے شروع کئے ہیں۔ایک ہسپتال ہم نے گھانا میں ٹیچی مان کے مقام پر کھولا ہے۔جہاں ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کام کر رہے ہیں۔اس جگہ رومن کیتھولک کا ایک پرانا ہسپتال پہلے سے موجود ہے۔(اس کے علاوہ ایک اور مشن ہسپتال ہے۔) اس رومن کیتھولک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بعض مریضوں کو لاعلاج قرار دے کر ہسپتال سے رخصت کر دیا تھا۔جب ہم نے یہاں ہسپتال کھولا تو قدرتاً یہ مایوس لوگ بھی ہماری طرف آئے۔ہمارے ڈاکٹر صاحب نے دعاؤں کے ساتھ ان کا علاج شروع کیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار اور محبت کا جلوہ یوں دکھایا کہ ان میں سے اکثر کو شفا ہوگئی اور صحتیاب ہو کر ہمارے ہسپتال کی شہرت کا بھی باعث بن گئے۔اب ایسے مریضوں کو جن کو ڈاکٹر لا علاج قرار دے چکے تھے، صرف اللہ تعالیٰ کی خاص تائید سے ہی شفا ہوسکتی تھی۔اس میں ہمارا کوئی کارنامہ نہ تھا۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسلام واحمدیت کے حق میں اور ہمارے واقف زندگی ڈاکٹروں کے حوصلے بڑھانے کے لئے اور افریقن لوگوں کو ہماری طرف راغب کرنے کے لئے یہ معجزہ دکھایا۔ایسے معجزات خدا تعالی کے فضل سے ہمارے ہرمشن میں نظر آتے رہتے ہیں۔۔۔۔حال ہی میں افریقہ سے بعض تصاویر آئی ہیں، جو نہایت ایمان افروز ہیں۔ان تصاویر میں ہمارے نئے افریقن احمدی دوست جو احمدیت سے قبل بت پرست تھے، اپنے بتوں کو جلا رہے ہیں۔جن کو وہ پوجا کرتے تھے۔اور ایسا کرتے ہوئے ، ان کے چہروں پر بڑے اطمینان کے آثار نظر آتے ہیں۔اب اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی بعثت اولیٰ کا نظارہ پھر ہمیں دکھایا ہے کہ مشرکین داخل حق ہو کر اپنے بتوں کو جلا ڈالیں“۔( مطبوعه روز نامہ افضل 27 جولائی 1971ء) 747