تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 739
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء تحریک جدید کی رپورٹ پر بعض اہم ہدایات ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء برموقع مجلس مشاورت فرمایا:۔بیرونی ممالک میں موصیوں کی تعداد زیادہ تر مقامی احباب پر مشتمل ہے۔مثلاً لائبیریا کی وصایا مقامی افریقن احمدیوں کی ہیں۔جاپان مشن کے ذکر پر فرمایا :۔اس مشن کے لئے جو رقوم وصول ہوئی ہیں، ان میں زیادہ رقوم تو وہ ہیں، جو میں نے بھجوائی ہیں۔اس مد میں چندہ بہت کم آیا ہے۔بعض دوست مجھے کچھ تم بھجوا دیتے ہیں کہ آپ جہاں چاہیں، خرچ کر دیں۔اس لئے جاپان مشن کا جو بارہ ہزار کا چندہ بتایا گیا ہے، اس میں بھاری رقوم ایسی ہیں ، جو میری طرف سے بھجوائی گئی ہیں۔یہ ساری رقمیں ملا کر کوئی آٹھ ، دس ہزار تک جا پہنچتی ہیں۔ابھی حال ہی میں، میں نے پانچ ، چھ ہزار کی رقم بھجوائی ہے۔غرض اس طرح میری طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم دس ہزار روپے کے لگ بھگ ہیں۔اور یہ زیادہ تر ان دوستوں کی رقوم ہیں، جو میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں، ہم اتنی رقم آپ کو دیتے ہیں، آپ جہاں مرضی خرچ کر دیں۔بعض دفعہ ایسی رقوم کو میں ایک ہی مد میں بھجوا دیتا ہوں۔اور ان کو رسید بھجوا دیتا ہوں۔بعض دفعہ اس کو تقسیم کر دیتا ہوں۔یعنی کچھ جاپان مشن کو اور کچھ اس وقت فرانسیسی ترجمہ ہو رہا ہے، اس کے لئے بھجوادیتا ہوں۔یا اس قسم کی دوسری ضرورتیں ہیں، ان کے لئے تقسیم کر دیتا ہوں“۔لیکن کوئی مشن مستقل طور پر غیر مستقل آمد کے منبع پر تو نہیں چل سکتا۔اس لئے جاپانی مشن کے لئے مستقل ذریعہ آمد علیحدہ طور پر تجویز ہونا چاہیے۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی ایک سال تک تو ہم اسی طرح اخراجات پورے کر لیں گے۔پس اس سال تو بے شک بجٹ میں نہ رکھیں۔لیکن آئندہ سال کے لئے تحریک جدید کو چاہیے کہ اس جاپانی مشن کو بجٹ میں شامل کر لیں۔" اسی طرح حضور نے یہ بھی فرمایا:۔’نائیجیریا کے شمالی حصہ میں قریباً ساری مسلمان آبادی ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلی صدی میں اولیاء کی بشارتوں کے مطابق یہاں حضرت عثمان 739