تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 733 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 733

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء میں آپ کو بتاؤں گا کہ اللہ تعالٰی نے اپنی کیا شان دکھائی ہے اور کتنا فضل فرمایا ہے۔اس میں ہم کامیاب ہو جائیں تو یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک بہت بڑا نشان ہوگا۔میں یہ ساری باتیں کسی قدر تفصیل سے ایک خاص غرض کے ماتحت بیان کر رہا ہوں۔ان میں سے اکثر باتیں غالبا وہ ہیں ، جن کا ایجنڈا سے تعلق نہیں۔لیکن چونکہ شوری کا یہ سارا عرصہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دعاؤں میں گزرے گا اور یہ ساری چیزیں ایسی ہیں، جن کے لئے بہت کثرت سے دعا کرنی چاہئے۔اس لئے ان کاموں کے لئے آپ دعا کرتے رہیں۔ایک اور بات جو میں دعا کی غرض سے کہنا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ گزشتہ سال مغربی افریقہ جانے کا پروگرام بنا تھا لیکن ملکی حالات کی وجہ سے میں باہر نہیں جاسکا تھا۔اس وقت بعض دوستوں نے جو یہاں آئے ہوئے تھے، مجھے مشورہ دیا کہ ان حالات میں مرکز میں رہنا چاہیے۔اب مغربی افریقہ کے دورہ کے لئے اپریل میں جانے کا ارادہ ہے۔اپریل کی کسی تاریخ کو انشاء اللہ یہاں سے روانہ ہوں گے۔اس سلسلہ میں کئی ہفتے ہوئے بہت سے دوستوں کو میں نے دعا کے لئے لکھا تھا۔میں خود بھی دعائیں کرتا رہا ، دوستوں نے بھی دعائیں کیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس سلسلہ میں مختلف دوستوں کو جو علم دیا گیا، اس کے تین پہلو ہیں۔اور ان ہر سہ پہلوؤں کے لئے دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔اس کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ اس عرصہ میں منافق جماعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔شر کا جو علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے دے دیا جاتا ہے، اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ شرکا وہ پہلو ضرور ظاہر ہو گا۔بلکہ مقصد یہ ہوتا ہے کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکے، دعا کرے اور تدبیر سے بھی کام لے۔تا کہ اس دعا اور صدقات اور تدابیر کے نتیجہ میں شرمل جائے۔اور اللہ تعالیٰ منافق کے شر کو نا کام کرے اور جماعت احمدیہ کو ان تمام شرور کے باوجود آگے سے آگے ہی بڑھنے کی توفیق عطا کرے۔دوسرا پہلو یہ نظر آیا ہے کہ شاید سفر کے دوران بعض مراحل میں کئی مشکلات بھی پیدا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک مومن کے لئے مشکلات برداشت کرنا تو بالکل آسان ہے۔لیکن اگر کوئی ایسی مشکل ہو کہ جس سے غلبہ اسلام کی جو ہم ہے، اس کی حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔تو یہ بہر حال ہم سب کے لئے دیکھ دہ بات ہے۔پس دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مشکلات کو برداشت کرنے کی توفیق عطا ا فرمائے اور کسی مشکل کے نتیجہ میں ہمارے قدم میں سستی پیدا نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ان ہر دوشرور سے جماعت کو بھی اور جماعت کے امام کو بھی محفوظ رکھے۔733