تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 732
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا تھا:۔”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“۔ایک تو اس کی ظاہری طور پر یہ مراد ہے کہ بادشاہ احمد بیت میں داخل ہوں گے۔اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے حالات پیدا ہور ہے ہیں۔ویسے یہ پیشگوئی بادشاہ کے رنگ میں بھی پوری ہو چکی ہے۔لیکن ایک بادشاہت ہر علم کی ہوتی ہے۔ہر جدو جہد کی بادشاہت بھی ہوتی ہے۔کسی چیز میں کمال حاصل کرنا بادشاہت کے مترادف ہے۔کیونکہ کمال کن که عزیز جہاں شوی یہ کمال کی بادشاہتیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کومل رہی ہیں۔مثلاً ڈاکٹر عبد السلام ہیں۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں سے ایک غلام ہیں۔اور بڑے بے نفس انسان ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سائنس کی نیو کلیر فزکس میں ان کو اتنی عزت بخشی ہے کہ امریکہ جو آج ساری دنیا کے لئے ایک ہوا بنا ہوا ہے، وہاں کے چوٹی کے سائنسدان اگر کہیں بیٹھے ہوئے ہوں اور ڈاکٹر سلام ان کے کمرے میں جائیں تو وہ سب ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔بہر حال ہمارے اس اٹالین دوست کو ایک اور رنگ کی عزت ملی ہے۔یہ پچھلے سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں شامل ہوئے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں اسپر نٹو زبان میں قرآن کریم کا ایک ایسا ترجمہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے، جو مقبول عام کی سند حاصل کر چکا ہے۔حالانکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں سے ایک لحاظ سے بچہ غلام ہیں۔کیونکہ انہیں غلامی میں آئے ابھی دو، تین سال ہی تو ہوئے ہیں۔یعنی احمدیت میں تو ان کی عمر 3 سال ہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں کہاں سے کہاں اٹھا کر رکھ دیا ہے۔اسی طرح سپین میں فرشتوں نے تاریں ہلانی شروع کی ہیں اور وہاں بڑا انقلاب آچکا ہے۔کجایہ کہ وہ مسلمان کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے تھے، (سوائے اس مسلمان نام کے جو بگڑی ہوئی شکل میں کسی عیسائی کی طرف سے رکھا گیا تھا۔چنانچہ بہت سارے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے نام ہیں، جن کو عام آدمی پہچان بھی نہیں سکتا۔دراصل وہ عربی کا نام ہوتا ہے، جو سپین کا باشندہ رکھ لیتا ہے۔) اب وہاں یہ رو پیدا ہوئی ہے کہ جنرل فرانکو کے بعض دوستوں نے ہمارے وہاں کے مبلغ سے یہ کہا کہ اگر آپ درخواست دیں تو حکومت آپ کو مسجد بنانے کی اجازت دے دے گی۔میں کچھ اور سوچ میں پڑا ہوا ہوں۔آپ دعا کریں کہ میں جس سوچ میں ہوں، اللہ تعالیٰ اس میں مجھے کامیابی عطا فرمائے۔اور پھر اس کامیابی کے بعد 732