تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 731 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 731

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء تعلق نہیں۔بیرون پاکستان کی جماعتیں انشاء اللہ تعالیٰ اس ضرورت کو پورا کریں گی۔ہم انہیں Material (مواد) یعنی کتب اور حوالے اور دلائل اور ساری دنیا میں جہاں جہاں اللہ تعالیٰ احمدیت کے حق میں معجزات اور نشانات اور آسمانی تائیدات رونما کر رہا ہے، وہاں انہیں پہنچاتے چلے جائیں گے۔جنہیں وہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن میں feed ( فیڈ ) کرتے جائیں گے اور وہاں سے ساری دنیا میں یا شروع میں جہاں تک اس کا دائرہ ہوگا ، اس میں ان کو پھیلائیں گے۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا، اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل فرمایا ہے۔ملائکہ بڑی تیزی سے حرکت میں آئے ہوئے ہیں۔مثلاً اس حرکت کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ میں جب 1967ء میں یورپ گیا تو ایک اٹالین سکالر، جنہیں اسپر نٹو میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کا شوق تھا، وہ مجھے ملنے آئے۔وہ دل سے مسلمان ہو چکے تھے گو قبول احمدیت کی طرف ابھی ان کو توجہ نہیں ہوئی تھی۔لیکن ظاہر اوہ مسلمان بھی نہیں تھے۔کیونکہ وہ خود اور ان کی بیوی کٹر کیتھولک تھے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو بدلا اور وہ احمدی مسلمان ہو گئے اور قبول احمدیت کے بعد ان کا ترجمہ قرآن کریم مکمل ہوا۔لیکن یہ ترجمہ انہوں نے ہمارے تراجم سے کیا ہے۔کیونکہ وہ فرانسیسی اور جرمن اور انگریزی زبان بھی جانتے ہیں اور ان زبانوں میں ہمارے تراجم ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں چھوٹے چھوٹے نوٹ بھی ہیں۔( گواٹالین میں تو ہمارا ترجمہ نہیں ہوا لیکن انہوں نے ) ان سے فائدہ اٹھایا اور اسپر نٹو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا۔پچھلے سال ان کا یہ ترجمہ مکمل ہوا ہے۔کل مجھے ان کا خط ملا ہے۔گو یہ ایک چھوٹی سے بات ہے لیکن اس سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے دلوں میں کتنا اخلاص پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے خط کو شروع اس طرح کیا ہے کہ میں جانتا ہوں، آپ دورہ کے لئے باہر جارہے ہیں اور آپ بڑے مصروف ہوں گے۔لیکن میں دو باتیں کہے بغیر رہ نہیں سکتا۔کیونکہ ان کا تعلق مجھے سے نہیں، ساری جماعت سے ہے۔اور وہ دو باتیں یہ ہیں که اسپرنو زبان دانوں کی ایک ایسوسی ایشن ہے، جو تراجم وغیرہ کراتی ہے اور پھر انہیں مقبول بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ان کی جو میگزین ہے، اس کا نام بھی غالباً اسپر نٹ ہے۔اس میگزین میں یہ خبر چھپی ہے کہ اسپرنٹو میں قرآن کریم کا ترجمہ اپنی مقبولیت کے لحاظ سے سال رواں کی بہترین کتاب ہے۔یہ شائع ہوتے ہی چند مہینوں کے اندر سارے کا سارا بک گیا اور اب اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جا رہا ہے دوسری خبر انہوں نے دیکھی ہے کہ اسپر نٹو زبان کی جو انتظامیہ ہے، ( یہ ساری دنیا میں اپنے نقطہ نگاہ سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مجھے اپنی تنظیم کا ممبر بنالیا ہے۔اور اس کی اطلاع مجھے مل چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی کو دنیا میں یہ عزت بخشی ہے۔731