تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 730 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 730

تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم دوست انشاء اللہ قربانی دیں گے۔اس براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کی ذمہ داری بیرون پاکستان کی جماعتوں پر ہے۔اور مجھے امید ہے، انشاء اللہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبا ہیں گے۔میں اس ریڈیو اسٹیشن کے متعلق بھی معلومات حاصل کر رہا ہوں۔البتہ یہ سکیم تین مدارج میں ذہن میں آئی ہے۔( بغیر خرچ کے اندازے کے یعنی اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ابھی یہ روشنی نہیں ڈالی ) ایک تو یہ ہے کہ بہت سے ممالک میں ہم پہلے اتنے چھوٹے چھوٹے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ( وہاں کی حکومتوں کی اجازت سے ) لگادیں، جو ان ملکوں میں چند سو میل تک کام کریں۔پھر جہاں اللہ تعالیٰ چاہے، دوسرا مرحلہ یہ ہو کہ ایک بڑا اسٹیشن لگا دیں۔اور تیسرا مرحلہ یہ ہو کہ جتنی طاقت کا اسٹیشن اس وقت روس اور چین سے باتیں کر رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ طاقت کا اسٹیشن خدائے حی و قیوم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کر رہا ہو۔اور دنیا کی جو کہ اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے اور آواز یعنی صورتی لہروں سے بھر دے، باقی ساری لہریں اس کے نیچے دب جائیں۔یہ ہے وہ خواہش ! اور یہ ہے وہ بات، جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن کو متوجہ کیا ہے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب ہم اس کا جائزہ لیں تو پہلے مرحلے کو ہم چھوڑ ہی دیں ، دوسرے مرحلے پر ہم افریقہ میں ایک ایسی جگہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگائیں، جو نہ صرف پورے افریقہ کو اپنی آواز سنا سکے بلکہ عرب ممالک کو بھی اپنی آواز سنا سکے۔اور ممکن ہے، پاکستان کے بعض حصوں تک بھی اس کی آواز پہنچ جائے۔ابھی اس کے متعلق کہا نہیں جاسکتا۔اور تیسرے مرحلے پر تو میں نے بتایا ہے کہ ایسا براڈ کاسٹنگ شیشن ہوگا، جو ساری دنیا میں آواز پہنچارہا ہوگا۔پس یہ مختلف شکلیں ہیں۔ابھی اس سلسلہ میں بعض معلومات حاصل کی ہیں۔بعض نسبتا سستے بھی ہیں، بعض مہنگے بھی ہیں۔بعض چیزوں میں ہمیں پیسہ بچانے کے لئے جسمانی آرام کی قربانیاں بھی دینی پڑیں گی اور وہ ہمیں دینی چاہئیں۔مثلاً آپ کسی براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کو جا کر دیکھیں۔جنہوں نے دیکھا ہے، وہ جانتے ہیں کہ متعلقہ افسروں کے لئے بڑی اچھی اچھی کوٹھیاں ہیں۔مگر جو احمدی افسر ہے، وہ تو احمدی خادم ہے، اس کو تو کوٹھی کی ضرورت نہیں۔اس کو تو افریقہ میں گھاس پھوس کی جھونپڑی بنا کر دیں گے کہ تم اس میں رہو اور کام کرو۔اس طرح ہم بہت سارا پیسہ بچالیں گے۔اس طرح پیسہ بچانے کی اور بہت ساری تدبیریں ہیں۔لیکن بہر حال یہ کام جماعت پاکستان کا نہیں۔( مرکز کا تو ہے کیونکہ مرکز کا تعلق تو سارے ملکوں اور ساری جماعتوں سے ہے۔لیکن پاکستان کی جماعتوں کا اس دوسرے منصوبہ یا سکیم 730