تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 726
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم رواج ہے۔ہمارے پاکستانی طالب علم بھی امریکہ، جاپان وغیرہ ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔اسی طرح عرب ممالک کے طلباء بھی ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔چنانچہ جب احمدی ان سے ملتے ہیں اور انہیں اپنے عقائد بتاتے ہیں تو وہ جماعت میں یا جماعت کے کاموں میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔اور اس طرح جو غلط فہمیاں ہوتی ہیں ، وہ دور ہو جاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے عرب ممالک میں احمدیت کی طرف متوجہ ہونے کی ایک رو چلا دی ہے۔اور وہاں پہلے کی نسبت زیادہ تعداد میں لوگ احمدیت میں داخل ہونے لگ گئے ہیں۔اور امید ہے کہ انشاء اللہ اگر یہی حالت رہی اور اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو بابا، جو اس شدید حرکت ملائکہ کے نتیجہ میں ہم پر عائد ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اور بھی نمایاں کامیابیاں اور بہتر نتائج احمدیت اور اسلام کی زندگی اور اس کے غلبہ کے پیدا کرے گا۔ابھی میں یہاں آکر بیٹھا تھا کہ ایک دوست نے مجھے یہ رجسٹر ڈ خط دیا ہے، جو جدہ سے آیا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے جنوری سے مارچ تک کا ماہانہ چندہ بھجوایا ہے، جو 33 پونڈ بنتا ہے۔اور فضل عمر فاؤنڈیشن کے عطیہ کے طور پر 13 پونڈ اور تحریک جدید فنڈ میں 16 پونڈ اور یہ کل 63 پونڈ اور 6 شلنگ کی رقم بنتی ہے۔یہ جدہ سے اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کئے ہیں۔یہ دوست کسی غیر ملک سے وہاں گئے تھے اور اب وہیں آباد ہو گئے ہیں۔اب احمد یوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے کی نسبت حج کی زیادہ تو فیق مل رہی ہے۔اس لئے بھی کہ پہلے صرف یہاں سے جاتے تھے، ہندوستان تھا اور پھر ہندوستان اور پاکستان بن گیا اور اب قریباً دنیا کے ہر حصے میں جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔کوئی انڈونیشیا سے حج کرنے آرہا ہے، اسی طرح افریقہ کے تمام ممالک سے احمدی حج کو جارہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ کم از کم ایک ہزار احمدی حج کے موقع پر مکہ میں پہنچتا ہوگا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہاں کے حالات کافی بدل گئے ہیں۔لیکن یہ ساری علامات پیاس کی علامات ہیں، سیری کی علامات نہیں۔سیر آپ نے ان کو کرنا ہے۔ان کی پیاس بھڑک اٹھی ہے، یہ پیاس آپ نے بجھانی ہے۔فرشتوں نے تاریں ہلا دی ہیں۔اگر آپ نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اور انہیں روحانی پانی پلانے کے لئے آپ وہاں نہ پہنچے اور ان کی روحانی طور پر سیرابی کا سامان نہ کیا تو یہ بات آپ کی بد قسمتی کی دلیل اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہوگی۔فرشتوں کا کام تھا، ان کے اندر پیاس پیدا کرنا۔آپ کا کام ہے، اس پیاس کو بجھانا۔اس لئے آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کو نبھانے کی کوشش کریں۔یہ سارے حالات دیکھ کر مجھے یہ ضرورت محسوس ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے زور سے یہ تحریک فرمائی کہ یہاں ہمارا ایک اچھا پریس ہونا چاہئے۔اور چونکہ فوری تحریک تھی اور اللہ تعالی 726