تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 713
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے، اس پر کبھی خزاں نہیں آسکتی خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1970ء حضرت خلیفة المسیح الثالث کی دورہ مغربی افریقہ سے کامیاب مراجعت پر جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیموں کی طرف سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر سپاسناموں کے جواب میں حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور نے بتایا:۔” جب میں مغربی افریقہ کے دورہ سے یہاں واپس آیا تو یہاں بھی میں نے پیاری جماعت کے چہروں پر وہی خوشی اور مسرت دیکھی، جو ان ممالک کے افریقی احمدیوں کے چہروں پر دیکھی تھی۔سوان کا اور یہاں ہم سب کا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ کر اس کی حمد سے بھر جانا اور بے انتہا خوشی اور مسرت سے ہمکنار ہونا، ایک قدرتی امر ہے۔ہماری خوشی اس لئے نہیں تھی کہ ہم نے وہاں کوئی کارنامہ انجام دیا تھا۔خوش ہم اس لئے تھے کہ ہم اپنی بے مائیگی کو دیکھتے ہوئے ، یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم وہاں دین کی راہ میں کسی کام آسکتے ہیں۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے ہمیں اپنی قدرت کی انگلیوں میں پکڑا اور خود ہی ہم سے وہ کام لینے شروع کر دیئے ، جو وہ لینا چاہتا تھا۔غلبہ اسلام کی موجودہ مہم کی عالمگیر نوعیت اور اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے قبل مختلف ملکوں میں جو مجددین پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے اپنے ملکوں میں تجدید دین کا فریضہ ادا کیا۔ان کی تجدید اور اصلاح کا دائرہ محدود تھا۔مثال کے طور پر حضور نے حضرت سید احمد شہید اور حضرت عثمان بن فودیو ( جو ایک ہی وقت میں علی الترتیب برصغیر اور نائیجیریا میں مجدد تھے۔) کے تجدیدی کارناموں اور ان کی گراں قدرا فادیت بایں ہمہ ان کی محدود نوعیت پر کسی قدر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ:۔713