تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 704 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 704

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم روزانہ یا دوسرے دن یہاں جنازہ آجاتا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ زندگی تو فانی ہے۔ہمیشہ کے لئے دنیا میں تو کسی نے نہیں رہنا۔ہم یہاں آئے ہیں، پھر گذر جائیں گے۔تاہم دفتر اول والوں نے اپنی 64 کی اوسط برقرار رکھی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔64 کے مقابلے میں دفتر دوم کی اوسط فی کس غالباً 20 یا 21 تھی۔لیکن میں نے کہا کہ اسے 30 تک لے کر جاؤ۔یہ اوسط بڑھی تو ہے لیکن 30 تک ابھی نہیں پہنچی۔صرف 24 تک پہنچی ہے۔دفتر دوم، وہ دفتر ہے، جس نے دفتر اول کی جگہ لینی ہے اور عملاً خاموشی کے ساتھ لے رہا ہے۔دفتر اول میں حصہ لینے والوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔کیونکہ نئے تو اس میں شامل نہیں ہو رہے۔دفتر دوم کی تعداد زیادہ ہے اور انہوں نے ان کی جگہ لینی ہے۔اور پھر دفتر سوم نے دفتر دوم کی جگہ لینی ہے۔اور پھر دفتر چہارم آجائے گا، اپنے وقت پر جس نے دفتر سوم کی جگہ لینی ہے۔دفتر اول کی اوسط فی کس اور دفتر دوم کی اوسط فی کس میں بڑا فرق ہے۔ایک طرف 64 روپے فی کس اور دوسری طرف 24 روپے فی کس۔جس کا مطلب یہ ہے کہ 40 روپے فی کس کا فرق ہے۔اور یہ فرق ہمیں فکر میں ڈالتا ہے۔اس کا ایک نتیجہ تو یہ نکلتا ہے کہ دفتر دوم میں قربانی کی وہ روح نہیں، جو دفتر اول میں پائی جاتی ہے۔یہ صحیح ہے کہ دفتر دوم والوں کی آمد شروع میں تھوڑی ہوتی ہے مگر انسان ترقی کرتا ہے۔مثلاً جو دوست گورنمنٹ کے ملازم ہیں، ان کی ہر سال ترقی ہوتی ہے۔جتنی بڑی عمر کے ہوں گے، وہ زیادہ تنخواہ لے رہے ہوں گے۔پھر انسان تجربے میں بھی ترقی کرتا ہے۔ایک شخص نو کر نہیں لیکن تجارت کر رہا ہے۔شروع میں اسے تجربہ نہیں یا شروع میں اس کے پاس سرمایہ نہیں تھا، پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ، جن لوگوں کے مالوں میں برکت ڈالتا ہے، وہ اپنے تجربے میں بھی ترقی کرتے ہیں اور ان کے سرمائے میں بھی ترقی ہوتی ہے، ان کی آمد بھی زیادہ ہونے لگ جاتی ہے۔یہ اپنی جگہ صحیح ہے۔لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ 64 اور 24 کی نسبت ہمارے دل میں بڑا فکر پیدا کرتی ہے۔اس لئے ہمیں دفتر دوم کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیے اور ان کے معیار کو بلند کرنا چاہیے۔دفتر سوم میں بہت سے طالب علم بھی ہیں۔دفتر دوم میں بھی کچھ ہوں گے لیکن دفتر سوم کی نسبت بہت کم ہیں۔دفتر سوم کا معیار 13 فی کس تھا۔پھر میں نے کہا، اسے بڑھا کر 20 تک لے جاؤ۔یہ بڑھا تو ہے یعنی 13 سے 15 تک آگئے ہیں۔لیکن ابھی 20 تک نہیں پہنچے۔دفتر سوم کی دو ذمہ داریاں انصار اللہ پر عائد ہوتی ہیں۔ایک یہ کہ دفتر سوم میں زیادہ کم عمر بچے ہیں۔یا وہ ہیں، جن کی احمدیت میں کم عمر ہے۔اور یہ ہر دو تربیت کے محتاج ہیں۔اور ان ہر دو کی تربیت کا کام خدام الاحمدیہ کا نہیں بلکہ انصار اللہ کا کام ہے۔مجموعی حیثیت میں وہ زیادہ تربیت یافتہ ہیں۔یہ صحیح ہے کہ 704