تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 699 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 699

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء ایک شخص کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ اس کے حضور جب عاجزانہ جھکے تو گریہ وزاری اور سوز و گداز کو انتہا تک پہنچا کر ایک ایسی آگ اپنے گرد جلا دے اور اس آگ کو اتنا تیز کر دے کہ اس کا نفس باقی نہ رہے۔اور اپنے اوپر ایک موت وارد کر دے تاکہ اللہ تعالیٰ سے ایک نئی زندگی حاصل کرنے والا ہو۔اور اس نئی زندگی پانے کے بعد سے اس رنگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت ملے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو جائے۔پس دعاؤں کی طرف بہت ہی توجہ دیں۔اور ہماری حقیقی دعا یہی ہے کہ اے خدا! جیسا کہ تو نے چاہا ہے، ہمیں توفیق دے کہ ہم تیری مدد اور نصرت کے ساتھ حجت اسلام ساری دنیا پر پوری کرنے والے ہوں۔اور اسلام کا حسین چہرہ ہمارے وجودوں ، ہمارے افعال و اقوال سے نظر آ جائے۔وہ حقیقی توحید کی معرفت حاصل کریں اور سچا عشق اور محبت تیرے ساتھ پیدا ہو جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو، آپ کے جلال کو اور آپ کی صداقت کو اور آپ کے حسن و احسان کو پہچانے لگیں۔اور اس پہچان اور معرفت کے نتیجہ میں ان کے دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے معمور ہو جائیں۔دعا ہماری زندگی کا ، ہماری جدوجہد کا اور ہماری کوشش کا سہارا ہے۔دعا کو اپنے کمال تک پہنچاؤ۔اپنے رب پر پورا بھروسہ رکھو۔کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں ہے۔اگر اس کی رضا کو پالو گے، اگر اس کی خوشنودی اور محبت کو حاصل کر لو گے تو دنیا جو چاہے کر لے، دنیا کی آج کی طاقت اور کل کی طاقت مل کر بھی تمہیں غلبہ اسلام سے روک نہیں سکتی اور تمہیں نا کام نہیں رکھ سکتی۔اپنی انتہائی قربانیاں اپنی انتہائی عاجزی کے ساتھ اپنے رب کریم کے حضور پیش کرو اور دعائیں کرو کہ وہ انہیں قبول کرے اور اپنی مددو نصرت کا وارث بنائے تا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو۔(اللهم امین) مطبوعه روزنامه الفضل 11 نومبر 1970 ء) 699