تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 689
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 02 اکتوبر 1970ء نصرت جہاں ریز روفنڈ کا منصو بہ تو بنیاد ہے، اس کے اوپر عمارت بنی ہے رو خطبہ جمعہ فرمودہ 02 اکتوبر 1970ء۔۔۔اب یہ نصرت جہاں ریزروفنڈ ہے۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی تھی کہ خلافت احمدیہ پر باسٹھ سال کے قریب گزر چکے ہیں، جماعت طاقت رکھتی ہے کہ اگر بشاشت سے ہمت کر کے کام کرے تو باسٹھ لاکھ روپیہ، ایک لاکھ روپیہ فی سال کے حساب سے، نصرت جہاں ریز روفنڈ میں جمع ہو جانا چاہئے۔اس وقت تک جو وعدے ہوئے ہیں، وہ چھپیں لاکھ سے اوپر پاکستان کے ہیں اور کوئی بارہ لاکھ کے قریب بیرون پاکستان کے ہیں۔بیرون پاکستان کے لحاظ سے یہ نسبت بہت اچھی ہے۔باسٹھ لاکھ کی حد میں سے باقی رہ جاتے ہیں، جو ہیں، پچیس لاکھ۔لیکن باہر کی جماعتوں میں بعض کا ابھی مجھے علم نہیں۔مثلاً میں نے کہا تھا، امریکہ کی جماعت سے کہ میں ہزار ڈالر دو، اس فنڈ میں۔اسی طرح غانا ہے، لیگوس ہے، لیگوس کے تو غالبا میں ہزار پاؤنڈ کے قریب یعنی ایک لاکھ ستر ہزار یا دولاکھ کے قریب وعدے ہو چکے ہیں۔اسی طرح غانا کو میں نے کہا تھا کہ دولاکھ دو۔ان کے انشاء اللہ تعالی زیادہ ہو جائیں گے۔پھر افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں یا دنیا کے دوسرے ممالک ہیں۔مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیں لاکھ سے زائد یہ رقم بن جائے گی۔گو اس وقت تک چودہ لاکھ کے وعدے باہر سے آئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیالیس لاکھ کے وعدے اور رقوم اپنے وقت تک پاکستان سے وصول ہونی چاہئیں۔اس وقت جو مجھے دوسو دوست چاہئے تھے ، جو پانچ ، پانچ ہزار روپیہ کے وعدے کرنے والے ہوں، ان میں سے ابھی صرف ایک سو اکتالیس دوست آگے آئے ہیں۔دوسو، جنہوں نے دو، دو ہزار کا وعدہ کرنا تھا، وہ قریباً پورے ہو چکے ہیں۔ان کے ایک سو چھیانوے وعدے ہو چکے ہیں۔میرا خیال ہے کہ اس مہینہ میں وہ وعدے پورے ہو جائیں گے۔لیکن میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور آپ کے لئے بھی خوشی کی بات ہونی چاہئیے کہ میرا اندازہ تھا کہ جماعت میں سے صرف ایک ہزار آدمی شاید ایسا نکلے، جو پانچ سو روپیہ فی کس کا وعدہ کرے اور ادا کرے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے تئیس سو کو یعنی اس سے اڑھائی گنا زیادہ کو تو فیق دی ہے کہ وہ پانچ ، پانچ سو کا وعدہ کریں۔اور وہ وعدے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے 689