تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 681
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم - خطبہ جمعہ فرموده 04 ستمبر 1970ء دوسرے یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی بتا دیا تھا کہ یہ فتنہ کے وقت زندہ رہے گا۔ورنہ اسے بتانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔اور پھر وہ زندہ رہا۔پھر وہ اپنے اپنے وقت کے اوپر اشارے کر جاتے تھے۔پس ایک شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ یہ زندہ رہے گا، اسے یہ باتیں بتا دو تا کہ اپنے وقت پر امت محمدیہ ان سے فائدہ اٹھائے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں وجیاں ایسی بھی ہوئیں تھی، بعض ایسی تھیں، جس کا احادیث میں ذکر آ گیا۔بعض ایسی تھیں، جو بعض لوگوں کو بتادی گئیں۔مگر قرآن کریم جو کامل اور مکمل شریعت کی وحی تھی ، وہ محفوظ رہی۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ اس کا ایک ایک حرف محفوظ رہے گا۔کتنی زبر دست ضمانت ہے۔( میں نے تو شروع میں کہا تھا کہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن چلا گیا۔اسی الہام کے تسلسل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی۔(چشمے سے پانی پیئے گی کا مطلب ہی یہی ہے کہ وہ چشمہ نکل آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محمدی آپانی کا کوئی گھانا میں، کوئی نائیجیریا میں، کوئی گیمبیا میں، کوئی پین میں، کوئی جرمنی میں کوئی یورپ کے دوسرے ممالک میں، کوئی کمیونسٹ ممالک میں ، وہی پانی جو آب محمد ہے۔یعنی آب زلال محمد اس پانی کے چشمے آپ کی Lake (لیک) ہی سے نکلیں گے اور وہ سیراب کریں گے۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا۔یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آ ئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔آپ نے بڑی تحدی سے پھر آگے فرمایا:۔سوالے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے، جو ایک دن پورا ہوگا۔( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه 517 ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس تحدی کے ساتھ اور جس یقین اور وثوق کے ساتھ یہ فرمایا ہے کہ اے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو کہ یہ خدا کا کلام ہے، جو ایک دن پورا ہوگا۔ہر احمدی کے دل میں ان بشارتوں کے متعلق یہ وثوق اور یہ یقین پیدا ہونا چاہئے اور قائم ہونا چاہئے۔یہ ہماری ذمہ واری ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ان ذمہ داریوں کرنبا ہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 681