تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 672 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 672

خطبہ جمعہ فرمود 04 ستمبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم سمجھانا پڑھے گا۔لیکن جو پرانے احمدی ہیں، انہیں اس سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔اور اگر نہیں سوچا تو انہیں اتنی سمجھ اور عقل ہے کہ وہ دنیا کی ہر چیز قربان کر کے ان بشارتوں کا اپنے آپ کو وارث بنا ئیں۔پس وہ تو سمجھ سکتے ہیں اور میں ان کو یا ان کے ذہنوں کو اس طرف لانا چاہتا ہوں کہ میں عبارت پڑھوں اور احباب سوچتے رہیں۔چند ایک حوالے میں نے لئے ہیں۔1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تذکرۃ الشہادتین میں دنیا کو بھی بتایا اور اپنی جماعت کو بھی مخاطب کیا۔آپ فرماتے ہیں:۔اے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔(اس واسطے کہ یہ پوری نہیں ہوگی ، اس کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔ذمہ داری کے سمجھنے اور اس کے ادا کرنے کا سوال ہے۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا ، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔( یہاں میں تھوڑی سی وضاحت کردوں۔خدا اس مذہب یعنی اسلام اور اس سلسلہ یعنی احمدیت میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔) اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے، نامر اور کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا۔(ایک صدی کے لئے نہیں ) یہاں تک کہ قیامت آجائے گی“۔( تذکرۃ الشہادتین۔روحانی ختنہ ائن جلد 20 صفحہ 66) یہ 1903ء کا اقتباس ہے۔پھر آپ کو 1904ء میں اوپر نیچے یہ دو الہام ہوئے ، جن میں دو بشارتیں تھیں۔ایک 08 دسمبر 1904ء کو اور دوسری 12 دسمبر 1904ء کو۔پہلی بشارت یہ ملی کہ: رسید مژده که ایام نو بہار آمد 604 ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه 439 ) یعنی اللہ تعالیٰ نے بشارت دی کہ نئے سرے سے بہار آ رہی ہے۔اور نو بہار سے مراد یہ ہے کہ ایک بہار پہلے اسلام پر آچکی ہے، یعنی نشاۃ اولی میں اور اب نشاۃ ثانیہ میں ایک اور بہار کا وعدہ ہے۔اور یہ بہار بالکل ویسی ہے، جیسی کہ نشاۃ اولیٰ کی بہار ہے۔جو اگلے الہام سے ثابت ہے کیونکہ قرآن کریم نے نشاة اولیٰ کی بہار کا ذکر کوثر کے لفظ میں بیان فرمایا ہے۔یعنی 672