تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 669 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 669

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 04 ستمبر 1970ء جتنی عظیم بشارت ہو، اتنی ہی عظیم ذمہ داری اور انتہائی قربانی دینی پڑتی ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 04 ستمبر 1970ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔”میرے یہ خطبات اس نصیحت کے سلسلہ میں اور اس وضاحت کے بیان میں ہیں کہ اپنے ایمانوں کو پختہ کرو۔میں نے ربوہ میں گذشتہ خطبہ جمعہ میں ایمان بالغیب کے اس حصے پر روشنی ڈالی تھی کہ اس سے ایک مراد یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ جو سلسلہ قائم کرتا ہے، اسے بشارتیں ملتی ہیں اور جو بشارتیں اسے ملتی ہیں، ان پر پختہ یقین ہونا چاہئے۔جب تک ان بشارتوں پر پختہ یقین نہ ہو، ہم بشاشت کے ساتھ وہ قربانیاں نہیں دے سکتے ، جن قربانیوں کا ہم سے مطالبہ کیا جاتا ہے۔گذشتہ جمعہ میں نے قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو بذریعہ الہام اور وحی بشارتیں دی گئی ہیں، ان کی روشنی میں اس مضمون کو بیان کیا تھا۔میں نے متعلقہ اقتباسات پڑھ کر نہیں سنائے تھے۔آج اس خطبہ کے تسلسل میں تتمہ کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں سے بعض کو میں اس وقت پڑھ کر سناؤں گا۔تا کہ آپ میں سے اللہ تعالیٰ جنہیں سوچنے اور فکر و تدبر کرنے کی توفیق عطا کرے اور طاقت بخشے ، وہ غور کریں ، سوچیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیا وعدے ہیں؟ کس قدر عظیم بشارتیں ہیں؟ اور ان کے لئے ہمیں کس قدر قربانیاں دینی پڑیں گی ؟ جب اللہ تعالیٰ کسی کو بشارت دیتا ہے تو اس کے ساتھ ہی قوم پر یا اپنے سلسلہ پر عظیم ذمہ داریاں بھی عائد کرتا ہے۔تاریخ نبوت میں یہ کبھی نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے جو بشارت دی ہو، اس کو پورا کرنے کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوں اور انسانی تدبیر کے بغیر وہ اپنا کام کر رہے ہوں۔یہ تو صحیح ہے کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور وہ اپنا کام کرتے ہیں۔لیکن انسان کو بھی تدبیر کرنی پڑتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بشارت دی تھی کہ کسری اور قیصر کی سلطنتیں مغلوب ہوں گی اور وہاں اسلام غالب آئے گا۔اس وقت قریباً دس ہزار تربیت یافتہ صحابہ تھے، جنہوں نے انتہائی قربانیاں دے کر ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کی تدبیر کی۔انہوں نے یہ نہیں سمجھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے 669