تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 655
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء میں انگلستان میں قیام کے دوران چند دنوں کے لئے پین چلا گیا۔یہ بھی ایک برکت ہے۔میرے پیچھے لوگوں نے وعدے کئے اور نہ نقد پیسے دیئے۔میں جب سپین سے واپس آیا تو امام رفیق کو خیال آیا کہ دس ہزار پونڈ نقد میری واپسی تک جمع نہیں ہو سکیں گے۔مجھے کہنے لگے کہ یہ جو آپ نے ٹارگٹ مقرر کیا ہے، دس ہزار پونڈ نقد جمع کرنے کا، اس وقت تک 6 ہزار پونڈ نقد رقم جمع ہو چکی تھی وہ پورا نہیں ہو گا۔آپ مجھے ایک ماہ کی مہلت دیں۔میں نے کہا، کیسے نہیں جمع ہوں گے۔جب اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا ہے تو اللہ تعالیٰ ضرور اپنے فضل سے میری بات پوری کرے گا۔چنانچہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب میں وہاں سے روانہ ہوا تو دس ، ساڑھے دس ہزار پونڈ نقد جمع ہو گیا تھا۔الحمد للہ علی ذالک۔میرا خیال تھا کہ بہت سے ایسے دوست ہیں کہ جو انتظار کر رہے ہیں کہ میں پین سے واپس آؤں اور وہ میرے ہاتھ میں چیک دیں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح شاید انہیں زیادہ ثواب مل جائے گا۔چنانچہ بہتوں نے بڑی قربانی کر کے دیئے بھی تھے۔اب بھی میں یہاں سے ایک خط کے ذریعہ سے تحریک کر رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ اب تک جو گیارہ ہزار سے اوپر نفر جمع ہو چکے ہیں کہ جلد از جلد میں ہزار پونڈ تک پہنچ جائیں۔تا کہ کسی سٹیج پر روک پیدا نہ ہو۔یہاں سے تو ہم ایک پیسہ بھی باہر نہیں بھیج سکتے۔ہمیں فارن ایکسچینج نہیں دے رہے۔لیکن یہاں بہت سارے کام ہیں۔مثلاً یہاں سے جو آدمی جائیں گے، ان کا کرایہ وغیرہ پر خرچ ہو گا۔میرے خیال میں اگر سارے استاد اور ڈاکٹر چلے جائیں تو اس پر دو، اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ ہو جائے گا۔بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ یہ رقم Invest کر کے اس کی آمد سے خرچ کیا جائے۔یہ میری سکیم نہیں ہے۔یہ میراوہ سرمایہ نہیں ہے، جس کی آگے آمد سے افریقہ میں خرچ کرنا ہے۔بلکہ اس سارے سرمایہ کو لگا دینا ہے۔اور اگر میں 40 ہیلتھ سنٹر کھولنے میں کامیاب ہو جاؤں، اللہ تعالٰی آپ کو توفیق دے میرے ساتھ تعاون کرنے کی تو یہ پہلے ہیلتھ سنٹ کا تجربہ ہوا ہے، اس کے مطابق ایک لاکھ پونڈ سالانہ کی Not Saving بھی ہوسکتی ہے اور اگر ہم اس سرمایہ کو Invest کر دیں گے تو ہمیں دس ہزار پونڈ سالانہ آمد ہوگی۔لیکن اگر ہم اس سرمایہ کے ذریعہ ہیلتھ سنٹر کھول لیتے ہیں تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اللہ تعالیٰ اس میں دنیوی لحاظ سے بھی برکت ڈالے گا۔آپ اپنے اپنے یہاں دے جائیں ، آپ میری ان باتوں سے سمجھ گئے ہوں گے کہ جس حد تک ممکن ہوسکتا ہے، میں ڈاکٹروں پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔مثلاً اگر کسی کے حالات ایسے ہیں کہ وہ باہر نہیں جاسکتا اور اس نے ہمارے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کر رکھا ہے تو اگر مجھے اس کی ضرورت نہ پڑی تو نہیں 655