تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 651
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء ہمارے جو سکول ٹیچر ز شروع میں گئے ہیں، ان کو چونکہ حکومت بڑی تنخواہیں دیتی ہے، اس لئے ان کے ساتھ تحریک نے یہ کیا ہوا تھا کہ اپنی تنخواہوں میں سے اتنا ضرور چندہ میں دے دیا کرو گے، جو بعض دفعہ دس فیصدی سے بھی بڑھ جاتا تھا۔اس لئے میں نے کہا ہے کہ یہ ڈاکٹروں اور ٹیچروں کے دماغ پر زائد نفسیاتی بوجھ ہے، اسے کیوں ڈالا جائے؟ اس واسطے معاہدہ میں وصیت ضروری قرار دی گئی ہے۔ویسے تو ہمارے ڈاکٹر بالعموم موصی ہوتے ہیں، اسی طرح ٹیچر بھی۔جہاں تک سکولوں کے اجراء کا تعلق ہے، بالعموم دو سال تک سکول کا سارا خرچ اٹھانا پڑتا ہے۔اس کے بعد جب حکومت سمجھتی ہے کہ اب یہ اسٹیبلش ہو گیا ہے اور کام ٹھیک ہورہا ہے تو پھر یا تو سارا یا بہت سا بوجھ خود اٹھا لیتی ہے۔اس واسطے آپ کے ساتھ گو اس کا تعلق تو نہیں لیکن سکول کے لئے بھی ہم نے جو گزارہ رکھا ہے، وہ اس سے کم ہے، جو حکومت دیتی ہے۔اور یہ معاہدہ لازمی اس معنی میں ہے کہ اگر آپ چھوڑ نا چاہیں تو آپ کو جرمانہ دینا پڑے گا۔اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم جرمانہ دے دیں گے۔معاہدہ کی بہر حال پابندی ضروری ہے، جو ہر احمدی سے کروائی جاتی ہے۔یہ بڑی ضروری چیز ہے۔۔۔۔معاہدہ کا پاس اسلام نے بڑا ضروری قرار دیا ہے۔معاہدے خواہ اندرونی طور پر مثلاً وقف وو کے ہوں یا غیروں کے ساتھ ہوں،سب کے ساتھ بڑی سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔۔۔۔۔پس آپ وقف کا یہ معاہدہ جو کریں گے، اس میں بھی آپ اس بات کو پیش نظر رکھیں۔اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل: 35) یہ معاہدہ کم از کم 3 سال تک استثنائی طور پر ، ویسے عمومی طور پر ساری عمر کے لیے کریں تو زیادہ ثواب ہے۔اگر کوئی ڈاکٹر یہ سمجھتا ہو کہ چھ سال کے بعد وہ دنیا میں کسی اور جگہ زیادہ ترقی کر سکتا ہے تو ہم اس کے راستے میں روک نہیں بنیں گے۔لیکن اس نے جو عہد کیا ہے، اس کے مطابق اسے باوفا طور پر اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 اپریل 1972ء)۔۔۔ویسے بھی سن لیں، میں نے لندن میں بھی دوستوں سے کہا تھا کہ جماعت کی ضرورت تو بہر حال پوری ہونی ہے۔انشاء اللہ العزیز۔اس لئے ڈاکٹر صاحبان یا تو رضا کارانہ طور پر وقف کر دیں یا پھر میں حکم دوں گا۔اس صورت میں آپ کے لئے دور استے کھلے ہوں گے۔ایک تو یہ کہ آپ میرے حکم کی پابندی کریں اور دوسری صورت یہ ہے کہ حکم عدولی کی وجہ سے جماعت کو چھوڑ دیں۔آپ کو پتہ ہے، میں 651