تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 650 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 650

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم وغیرہ کے لئے صرف پانچ سو پونڈ دیئے تھے۔پھر انہوں نے کمایا اور پھر وہ بڑھا۔کیونکہ ہم تو ان پر ایک پیسہ نہیں خرچ کرتے۔اب وہ فزیشن سرجن ہیں، مجھے کہنے لگے کہ ابھی تک میں نے کوئی آپریشن اس لئے نہیں کیا کہ میرے پاس Dust Proof (ڈسٹ پروف) ایر کنڈیشنڈ کمرہ نہیں۔چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ آپ کے پاس پیسے ہیں۔میری طرف سے اجازت ہے، آپ ایسا کمرہ فوراً بنوالیں۔انہوں نے مجھے یہ بتایا تھا کہ وہ آنکھوں کا اچھا آپریشن کر سکتے ہیں، انہیں اس سلسلہ میں کافی تجربہ ہے۔پس وہاں جو سال، دو سال میں کمائیں گے، وہیں خرچ ہوتا جائے گا۔اور ساتھ ہی سامان بھی مکمل ہوتا چلا جائے گا۔کیونکہ شروع میں ہم اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔اس وقت تو اس بات کی ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہیلتھ سنٹر یا کلینک کھول دیئے جائیں۔کیونکہ وہ تعاون کر رہے ہیں۔مثلاً نائیجیریا نے پہلے ہمیں ڈاکٹروں کے لئے الگ طور پر کوئی کوٹہ نہیں دیا تھا۔لیکن اب وہاں کی حکومت کہتی ہے کہ 30 ڈاکٹر بھی بھیجو تو ہم ان کا پرمٹ دیتے ہیں۔پس حکومت تعاون کر رہی ہے، عوام تعاون کر رہے ہیں۔وہ ہمارا بہت سا بوجھ اٹھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔یہ بھی ان کی مہربانی ہے کہ وہ زمین دیتے ہیں، مکان دیتے ہیں کہ آجاؤ اسلام کی تبلیغ کرنے کے لئے۔اور وہ ہیں غیر احمدی یا عیسائی یا شائدان میں کوئی مشرک بھی ہو۔دراصل ان کو اس وقت ضرورت ہے۔ان کو دوا حساس ہیں۔ایک اپنی ضرورت کا احساس اور دوسرا احمدی کے اخلاق کا۔اور اس بات کا کہ وہ سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے شفار کھی ہوئی ہے۔پس اس بھرم کو رکھنا بڑا ضروری ہے۔شروع میں بہر حال تکلیف ہوگی۔دوائیاں وغیرہ خرید نے میں دقت پیش آئے گی۔میرے خیال میں شروع میں کام چلانے کے لئے پانچ سو پونڈ کافی ہیں۔لیکن اگر اس سلسلہ میں کوئی تکلیف یا دقت پیش آئے گی تو اس کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ازالہ ہو جائے گا۔آمد پیدا ہونے لگے گی تو ساتھ کے ساتھ آلات بھی خریدے جاسکتے ہیں۔(اس کے بعد جو نیا معاہدہ یا قاعدہ مرتب کیا گیا ہے، وہ پڑھ کر سنایا گیا۔اس قاعدہ پر کہ مبلغ ڈاکٹر کے درمیان اختلاف نہیں پیدا ہونا چاہئے۔فرمایا ) اس وقت تک جو تین ڈاکٹر گئے ہیں، انہیں اپنے اپنے مبلغوں سے اختلاف کی ضرورت پیش نہیں آئی۔کیونکہ مبلغ بھی مخلص اور سمجھ دار اور ڈاکٹر بھی مخلص ہیں۔ڈسپلن کی ہدایت تو ہونی چاہیے۔لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔خدا کرے کہ کبھی نہ پڑے۔650