تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 642 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 642

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کہا کہ ہم 50۔50 فیصدی بوجھ برداشت کر کے یہاں ایک یو نیورسٹی کھول دیتے ہیں۔تو وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ ہمارے طلباء کی کل تعداد جو ہر سال میٹرک کے امتحان میں شامل ہوتی ہے، صرف ایک ہزار ہے۔اس میں سے چار، ساڑھے چارسولڑ کا پاس ہوتا ہے۔تو یو نیورسٹی کیسے چلے گی؟ چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولنے میں ہماری مدد کریں تو میں یہاں ہر سال ایک ہائی سکول کھولتا ہوں۔کیونکہ جس وقت تک ہمیں کسی ملک سے باہر بھیجنے کے لئے روپے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ہم اس وقت تک اس ملک سے روپیہ باہر نہیں نکالتے ، ہم وہیں invest کر دیتے ہیں۔چنانچہ وہ بڑے خوش تھے۔گیمبیا میں تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا ہے کہ جہاں ڈاکٹر سعید صاحب کام کر رہے ہیں، وہاں بھی ہمیں زمین نہیں مل رہی تھی کیونکہ ایک چیف نے زمین دی اور گورنمنٹ کے۔۔۔نے کہا کہ اس چیف کو زمین دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں۔چنانچہ جھگڑا پڑ گیا۔بالآخر انہوں نے زمین تو دے دی مگر 20 پونڈ سالانہ ront بطور لیز لگا دیا۔کوشش ہوتی رہی، اب میرے آنے کے بعد اس کا کرایہ 20 پونڈ کی بجائے ایک شلنگ سالانہ مقرر ہو گیا ہے۔اور یہ اکیس سال کے لئے لیز ملی ہے۔دنیا میں عام طور پر 99 سال یا 50 سال کی لیز ہوتی ہے۔میں نے اپنے مشن کو کہا تھا کہ 20 سال سے اوپر کا period ( پیریڈ ) ملے تو لے لو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔کیونکہ 20 سال میں انشاء اللہ ان ملکوں میں ایک انقلاب عظیم رونما ہو چکا ہو گا۔پھر ہمیں لیز پر لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔اور ہمیں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔چنانچہ اس کے علاوہ ہمیں گیمبیا میں ہیلتھ سنٹر کے لئے مزید تین جگہ زمین مل گئی ہے۔ایک جگہ تو ایک سیٹلائٹ ٹاؤن بن رہا ہے۔جہاں ہمارے سابق گورنر جنرل سنگھاٹے نے بھی کوٹھی بنوائی ہے۔اس کے قریب ہی برلب سڑک سپیشلسٹ سنٹر کے لئے جگہ دے دی ہے۔جب اس وزیر صاحب سے ملاقات ہوئی تو وہ مجھے کہنے لگے کہ بالکل باتھرسٹ کے اندر تو آپ زمین کا مطالبہ نہیں کر رہے؟ میں نے کہا نہیں، میر امطالبہ یہ ہے کہ باتھرسٹ سے دس میل کے اندر اندر ہو اور پختہ سڑک پر ہو۔وہاں سڑکیں بہت کم ہیں۔سارے ملک میں ایک دوسٹر کیں ہیں۔ویسے یہ ملک بھی بہت چھوٹا ہے لیکن آب و ہوا کے لحاظ سے بڑا اچھا ہے۔غرض حسب منشاء زمین مل گئی ہے، ہیلتھ سنٹر کھولنے کے لئے۔لیکن اب وہ پیچھے پڑا ہوا ہے کہ کہاں ہیں تمہارے ڈاکٹر ؟ ان کے کاغذات آنے چاہئیں۔ان کے ساتھ میں نے وعدہ کیا تھا، تین پیشلسٹس کا یعنی ایک Eye Specialist اور ایک اچھا ڈنٹسٹ اور ایک ٹی بی سپیشلسٹ گیمبیا کے سارے ملک میں ایک بھی Eye Specialist نہیں ہے۔اگر وہاں کسی بیچارے کی نظر کمزور ہورہی ہو تو اسے اپنی آنکھ دکھانے کے لئے سینگال کے دارالخلافہ ڈا کا ر جانا پڑتا ہے۔اور پھر جو نمبر 642