تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 641 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 641

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرمود 30 اگست 1970ء اس کی تقویت ہی ہے۔لیکن جو وقف کا عرصہ ہے، اسے انہوں نے بہر حال نبھانا ہے۔زندگی وقف کرنے والے ڈاکٹر کے لئے ہم نے ایک معاہدہ تیار کیا۔تین آدمیوں کی یا پانچ ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی جائے ، جو آج ہی غور کر کے تجاویز پیش کرے تا کہ ان پر غور کیا جا سکے۔تحریک جدید نے ڈاکٹروں کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا، اس میں، میں نے تھوڑی سے تبدیلی کی ہے۔یعنی اگر ڈاکٹر چاہیں تو وہ تین سال یا چھ سال کے لئے بھی وقف کر سکتے ہیں۔چھ سال زیادہ اچھا ہے۔لیکن اگر کسی ڈاکٹر کے حالات زیادہ دیر وقف کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوں، ہم تین سال کے لئے بھی اس کا وقف منظور کر لیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور ڈاکٹر دے دے گا۔علاوہ طبی خدمات کے ہمیں جو وہاں زیادہ فائدہ پہنچتا ہے، وہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم غریبوں کا مفت علاج کرتے ہیں اور بہت کچھ مدد کرتے ہیں، ہمارے اپنے مبلغین کا مفت علاج ہوتا ہے۔پھر بھی ایک، ایک کلینک کی اڑھائی، تین ہزار پاؤنڈ سالانہ آمد ہورہی ہے۔اگر ایک ملک میں چار ہیلتھ سنٹر ز ہوں تو ہماری سالانہ خالص آمد دس ہزار پاؤنڈ بنتی ہے۔اگر جماعت کے چندے اتنے ہوں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے یا اتنے ہوں کہ زائد بچ جائے یا جن ملکوں کے چندوں کی رقم بچی ہوئی ہو، اسے ہم دوسرے ملکوں میں، جہاں جماعتیں مضبوط نہیں ہیں، ان کی مدد کے لئے بھیج دیں۔تو پھر اس بات کا فکر نہیں رہتا کہ اگر کسی وقت یہاں سے روپیہ نہ بھجوایا جا سکے تو ہماری طبی اور تبلیغی سرگرمی اثر انداز ہوگی۔مثلاً گیمبیا ہے، میں نے ان سے بھی یہی کہا تھا، وزیر صحت ہم سے بڑا تعاون کرتا ہے۔ان کو میں نے اپنے پاس بلایا تھا اور ان سے تبادلہ خیال کیا تھا۔وہ کہتا تھا کہ ان کے پاس جنرل سرجن کا صرف ایک سنٹر ہے۔وہ چار مختلف جگہوں پر ہیلتھ سنٹر ز کھلوانا چاہتا تھا۔اور ان کے علاوہ باتھرسٹ میں سپیشل سنٹر۔میں نے اس سے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اور تعاون کے لئے دو چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایک تو حکومت ہمیں زمین دے، جہاں کہیں زمین کی ضرورت ہو۔کیونکہ زمین ہم باہر سے نہیں لا سکتے ، زمین تمہیں دینی پڑے گی۔اور دوسرے یہ کہ ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈنٹ پرمٹ دیں، ورنہ وہ یہاں آنہیں سکتے۔میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ تعاون کریں اور ہم یہاں میڈیکل سنٹر جلدی کھول سکیں تو میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ہر سال یہاں ایک ہائی سکول کھولتا چلا جاؤں گا“۔" مطبوعه روزنامه الفضل 13 اپریل 1972 ء ) گیمبیا علیم میں بہت پیچھے ہے۔اس حد تک پیچھے ہے کہ مجھے خیال آیا کہ اس کے پاس یو نیورسٹی کوئی نہیں۔( یہ جو وزیر صحت ہیں، ان کے پاس ہی وزارت تعلیم کا محکمہ بھی ہے۔میں نے ان سے 641