تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 638 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 638

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم مطلب نہیں کہ ہم دنیا کو ایکسپلائٹ (exploit) کریں گے۔جب ہم دنیا پر غالب آنا کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دنیا ہمیں ایکسپلائٹ (exploit) کرے گی۔یعنی ہم سے خدمت لے گی۔پس ہم خادم کی حیثیت سے دنیا پر غالب آئیں گے، حاکم کی حیثیت سے نہیں۔جس طرح ماں اپنے بیٹے پر حاوی ہوتی ہے، اسی طرح یہ جماعت بنی نوع انسان سے ماں سے زیادہ پیار کرنے کے لحاظ سے اس پر حاوی ہوگی۔وہ اس پیار کوا Resis (ریڈیسٹ ) نہیں کر سکیں گے۔وہ اس پیار کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔وہ اس پیار کے گھائل ہو جائیں گے۔وہ اس پیار کے نتیجہ میں جماعت سے چمٹ کر اس میں غائب ہو جائیں گے۔اور پھر سب کے سب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع ہو جائیں گے اور جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم سے دور رہے گا، اس کی حیثیت چوہڑے اور چماروں کی طرح ہوگی۔یہ وعدے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں اور ان وعدوں پر پختہ یقین رکھنا میرا اور آپ کا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 638