تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 639
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء مخلص، پیار کرنے والے، دعا گو ، صاحب علم و تجر بہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے " خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے احمدی ڈاکٹروں کے ایک خصوصی اجتماع سے نہایت تفصیلی بصیرت افروز خطاب فرمایا، اس سے خطاب کے کچھ اقتباسات درج ذیل ہیں:۔۔۔۔۔ڈاکٹروں پر اس وقت افریقہ نے بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی، اس لئے میں نے آپ کو آج یہاں جمع ہونے کی تکلیف دی ہے۔ایک تو افریقہ میں خدمت خلق کے نکتہ نگاہ سے ڈاکٹروں کی بڑی ضرورت ہے اور دوسرے وہاں ڈاکٹر حقیقی اسلام کے لئے بڑا اچھا کام کر سکتے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ وہاں جانے والے ڈاکٹروں کو قربانی بہر حال دینی پڑے گی۔مگر اس وقت ہم ڈاکٹروں سے اتنی بڑی قربانی نہیں لے رہے۔مثلاً انگلستان میں جو عام ڈاکٹر گورنمنٹ سے تنخواہ پارہے ہیں، ٹیکس وغیرہ ادا کرنے کے بعد، ان کی خالص آمد 120 پاؤنڈ ماہانہ ہے۔وہاں بڑے بھاری ٹیکس عائد ہوتے ہیں۔اب جب میں انگلستان گیا تو میں نے ڈاکٹروں سے اس سلسلہ میں پوچھا تھا۔چنانچہ انگلستان میں ڈاکٹروں کو ملنے والے 120 پاؤنڈ کے مقابلے میں ہم افریقہ میں 60 پونڈ بالمقطع دیتے ہیں۔اور اس کے علاوہ جو ہسپتال کے ذریعہ سے خالص بچت ہوتی ہے، اس کا ایک چوتھائی بھی۔چنانچہ اس وقت تک ہمارے تین ڈاکٹر افریقہ میں کام کر رہے ہیں۔ان کو ساٹھ پاؤنڈ تو ویسے دیئے جاتے ہیں اور ان کی ہسپتال کی آمدنی کا 1/4 حصہ ملا کر ان کو قریباً 140 پاؤنڈ مل جاتے ہیں۔یعنی انگلستان میں 120 پاؤنڈ اور افریقہ میں 140 پاؤنڈ۔پھر یہ بھی ہے کہ انگلستان میں بعض کو تو کوارٹروں میں جگہ مل جاتی ہے لیکن بعض کو نہیں ملتی۔جس کی وجہ سے ان کو کرایہ پر مکان لینا پڑتا ہے۔لیکن افریقہ میں رہائش ، پانی ،بجلی وغیرہ کلینک ہی دیتا ہے۔ہمارا Latest طبی مشن گیمبیا میں کھلا ہے۔ڈاکٹر سعید صاحب وہاں گئے ہیں۔ان کو وہاں کام شروع کئے ہوئے، دو سال ہو گئے ہیں۔شروع میں انہیں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔کچھ تعصب بھی تھا، کچھ ہم نے انہیں دیہات میں پھینک دیا تھا۔بایں ہمہ دو سال میں ان کی جو Net Saving ہے یعنی اپنا چوتھائی حصہ نکال کر باقی تین چوتھائی پانچ اور چھ ہزار پاؤنڈ کے درمیان ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 639