تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 626 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 626

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم سورج پہلے سے زیادہ طاقتور اور زیادہ معزز اور اللہ کی نگاہ میں زیادہ کامیابی کے قریب احمدیت کو دیکھتا چلا جائے۔یہاں تک کہ تمام دنیا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور قرآن کریم کی وہ پیشگوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ الہام پورا ہو کہ اقوام عالم ایک برادری بن جائیں گی اور ان تمام کا ایک ہی مذہب ہوگا ، اسلام اور ایک ہی کتاب ، قرآن اور ایک ہی پیشوا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 626